ڈائٹنگ کے بغیر وزن کم کرنے کے 8 آسان طریقے جانیئے جو بنائے آپ کو جلد ہی اسمارٹ وہ بھی بغیر کسی نقصان کے

سال 2020 میں بھی ہم نے آپ کو مختلف قسم کے ڈائٹ پلان اور ایسی ٹپس بتائی تھیں جو وزن کم کرنے کے لئے بہت مفید تھیں۔ لیکن اگر آپ ان کو روزانہ استعمال کرتے تو ہی آپ کا وزن کم ہوتا اور سمارٹ نظر آتے۔ چلیں اس سال آج ہم آپ کو کچھ مزید ٹپس بتا رہے ہیں جن کو روزانہ بھی استعمال کرسکتے ہیں اور کچھ کو ایک دن کے وقفے سے بشرطیکہ آپ اب باتوں پر عمل درآمد ضرور کریں کیونکہ یہ بغیر کسی ڈائٹنگ کے آپ کا وزن کم کرنے میں مدد دیں گے۔

ٹپس:

۰ وزن کم کرنے کے لیے تیز مصالحے دار کھانوں کا استعمال کرنا آپ کو فائدہ دے سکتا ہے کیونکہ ان میں کیپساسین مرکبات ہوتے ہیں جو اضافی بھوک کو ختم کر دیتے ہیں۔

۰ مصالحے والے کھانوں سے ایک فائدہ اور بھی ہوتا ہے کہ جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے اور پھر معمول کے درجہ حرارت پر واپس آتا ہے جس میں اضافی کیلوریز جل جاتی ہیں اور جلد وزن کم ہونے میں مدد دیتے ہیں۔

۰ زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیاں سلاد کے طور پر کھائیں اور اسنیکس کھانے سے گریز کریں۔

۰ اپنے کھانوں میں نمک کی مقدار کم کردیں، کیونکہ زیادہ نمک جسم میں لیکوئیڈ مادوں کو بڑھاتا ہے جس سے پیٹ میں درد بھی محسوس ہوتا ہے اور جسم میں بھاری پن بھی آ جاتا ہے۔

۰ چینی کا استعمال کم سے کم کریں کیونکہ میٹھا کھانے سے جسم میں کیلوریز بڑھ جاتی ہیں اور وزن بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اس لئے چاکلیٹ، مشروبات وغیرہ زیادہ استعمال نہ کریں۔

۰ کھانے کے اوقات کی پابندی کریں، ناشتہ صبح سویرے کریں، 12 بجے کے وقت دوپہر کا کھانا کھا لیں، دن کے 3 بجے پھل یا سبزیوں کی سلاد لیموں کے ساتھ کھائیں، 5 بجے چائے نہیں بلکہ قہوہ پیئیں، 8 بجے رات کا کھانا کھائیں اور اس کے بعد جب تک جاگیں پانی کا استعمال زیادہ کریں۔

۰ رات کو سونے سے قبل قہوہ پیئیں۔

ریسیپی:

۰ ایک کپ پانی، ایک ٹکڑا ادرک، ایک چمچ اجوائن۔ ان تمام چیزوں کو اچھی طرح پکالیں.
۰ اس کو روزانہ رات میں بھی استعمال کریں اور دن میں جب وقت ملے پی لیں۔

فائدہ:

۰ یہ آپ کی جلد از جلد کیلوریز جلانے کا کام کرتا ہے اور کھانے کو ہضم کرتا ہے جس سے وزن جلد ہی کم ہوجائے گا۔

Dieting Ke Baghair Waza Kam Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dieting Ke Baghair Waza Kam Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dieting Ke Baghair Waza Kam Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5882 Views   |   24 May 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ڈائٹنگ کے بغیر وزن کم کرنے کے 8 آسان طریقے جانیئے جو بنائے آپ کو جلد ہی اسمارٹ وہ بھی بغیر کسی نقصان کے

ڈائٹنگ کے بغیر وزن کم کرنے کے 8 آسان طریقے جانیئے جو بنائے آپ کو جلد ہی اسمارٹ وہ بھی بغیر کسی نقصان کے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈائٹنگ کے بغیر وزن کم کرنے کے 8 آسان طریقے جانیئے جو بنائے آپ کو جلد ہی اسمارٹ وہ بھی بغیر کسی نقصان کے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔