Is Feroze Khan Getting Divorced Again
"زینب! تم گھر واپس مت آنا۔ تمہیں نہ میرے والدین کی عزت کا خیال ہے، نہ بچوں کا۔ میں دوائیاں کھا رہا ہوں لیکن پھر بھی تم میرے قریبی لوگوں کے سامنے میرا مذاق اڑا رہی ہو اور میری بدگوئی کر رہی ہو۔اور چاہتی ہو کہ میں اپنے گھر والوں یہاں تک کہ بچوں کو بھی سپورٹنہ کروں۔ مجھے زبردستی اس رشتے میں رہنے پر مجبور کیا گیا لیکن سچ تو یہ ہے کہ یہ رشتہ میری ماں ارو بہن کی توہین کے ساتھ ہی مر چکا ہے۔"
یہ وہ الفاظ ہیں جو کل رات اچانک فیروز خان کے انسٹاگرام پر پوسٹ ہوئے اور سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔


پاکستان کے سب سے بڑے اداکاروں میں شمار ہونے والے فیروز خان کی ذاتی زندگی ہمیشہ خبروں میں رہی ہے۔ وہ اپنی والدہ اور بہنوں سے محبت، اسکرین پر ان کے جارحانہ کردار، اور شادیوں و تعلقات سے جڑی متنازعہ خبروں کی وجہ سے توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ پہلی بیوی سیدہ علیزہ سلطان سے طلاق کے بعد فیروز خان نے زینب فیروز سے شادی کی۔
گزشتہ رات فیروز خان کے انسٹاگرام پر سامنے آنے والے اس پوسٹ نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ پوسٹ میں براہِ راست زینب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور یہ دعویٰ کیا گیا کہ وہ نہ صرف شوہر کے ساتھ بلکہ ان کے والدین اور بچوں کے ساتھ بھی عزت و احترام کا رویہ نہیں رکھتیں۔
کچھ ہی گھنٹوں بعد یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی اور فیروز خان نے ایک نئی اسٹوری لگائی جس میں کہا گیا: "میرا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔
تاہم، مداح اور سوشل میڈیا صارفین اس وضاحت سے مطمئن نظر نہیں آئے۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا: "غصے میں پوسٹ کیا اور اب ہیک کا بہانہ بنا رہے ہو؟ دوسرے نے کہا: "ہیکر نے بھی آپ جیسا ہی فونٹ استعمال کیا؟

ایک اور تبصرے میں لکھا گیا: "شاید انہوں نے بیوی کے ساتھ زیادتی کی اور اب اگر وہ سامنے آکر کچھ کہے تو پہلے سے بہانہ تیار کیا جا رہا ہے۔
یہ ساری صورتحال فیروز خان کی ازدواجی زندگی کو ایک بار پھر تنازعے کے مرکز میں لے آئی ہے، اور مداحوں کے ذہنوں میں سوال چھوڑ گئی ہے کہ آیا یہ سب کچھ حقیقت تھا یا محض ایک سوشل میڈیا ڈرامہ۔ دوسری طرف کچھ مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی اداکار کا اکاؤنٹ اس طرح ہیک ہونا کافی پریشانی کی بات ہے اور جب ان کے ساتھ یہ ہوسکتا ہے تو عوام کے اکاؤنٹس کس قدر غیر محفوظ تصور کیے جاسکتے ہیں
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Is Feroze Khan Getting Divorced Again and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Is Feroze Khan Getting Divorced Again to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.