عیدِ قرباں میں ایک طرف جانور کی قربانی ہوئی وہیں دوسری طرف چولہوں پر مختلف قسم کے گوشت کے لوازمات بننا شروع ہوجاتے ہیں۔ ایسے میں انسان اپنے پیٹ اور صحت کو نظر انداز کرتے ہوئے خوب جم کر گوشت کھا لیتا ہے، جس کے بعد بیمار پڑ جاتا ہے۔
اسی لیئے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ صحت سے متعلق پیچیدہ مسائل سے بچنے کے لیے قربانی کے گوشت کا متوازن استعمال شہریوں کے لیے حد سے زیادہ ضروری ہے۔ اور صحت سے متعلق مسائل میں خوراک سے پیدا ہونے والی بیماری "فنکشنل بوویل ڈیزیز" (ایف بی ڈی) بھی شامل ہے۔
یہ بات آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر آف میڈیسن، ڈاکٹر ایس ایم وسیم جعفری نے جامعہ کراچی کے عوامی آگاہی پروگرام کے تحت "عیدالاضحی پر صحت سے متعلق مسائل" کے موضوع پر ایک لیکچر کے دوران کہی۔
پروفیسر نے بتایا کہ کچا، پکا یا آلودہ گوشت کھانے سے فنکشنل بوویل ڈیزیز یا ایف بی ڈی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اور ڈائریا، قے کا ہونا، پیٹ درد، متلی، بخار، تھکاوٹ، کمر یا جوڑوں کا درد ایف بی ڈی بیماری کی علامات ہیں۔
آسان علاج:
اس سے بچنے کیلیئے زیادہ زیادہ پانی اور فروٹ جوس پیئیں، کم مصالحے اور چکنائی والی غذاؤں کا اسعتمال کریں۔ کھانے میں لیموں شامل کریں اور کھانے کے بعد سونف کھائیں۔
انھوں نے کہا اس مرض میں بہت سی بیماریاں شامل ہیں جو دنیا میں صحت کا ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے اور بعض اوقات یہ جان لیوا بھی ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے ہیضہ، ہیپاٹائٹس اے، ٹائفائیڈ بخار جیسے پیچیدہ امراض پیدا ہوتے ہیں۔
احتیاطی تدابیر:
اس صورتِ حال میں چند اہم احتیاطی اقدامات سے خوراک سے پیدا ہونے والی بیماری کی روک تھام کی جا سکتی ہے جن میں ہاتھ کو بار بار دھونا، کھانا الگ سے پکانا، پکاتے وقت خاص درجہ حرارت کا خیال رکھنا، فوری طور پر فریج میں رکھنا اور ذاتی حفظانِ صحت کا خیال رکھنا شامل ہیں۔
اور جو سب سے ضروری ہدایت جو انہوں نے شہریوں کو دی ہے وہ یہ ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ضرورت سے زیادہ گوشت نہ کھائیں، چکنائی کا استعمال کم کریں اور متوازن غذا کا استمال کریں تاکہ صحت سے متعلق متعدد امراض سے بچ کر عید اور عید کے بعد کا وقت پرسکون گزارا جا سکے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gosht Hisab Se Khayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gosht Hisab Se Khayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.