اگر آپ سفید مرچ کو بیکار سمجھتے ہیں تو ۔۔ جانیں سفید مرچ کے صحت پر وہ اثرات، جو اسے کالی مرچ سے زیادہ فائدہ مند بناتے ہیں

ہمارے یہاں عام طور پر کھانوں میں کالی مرچ کا استعمال کافی زیادہ کیا جاتا ہے پھر چاہے وہ ثابت ہو یا پسی ہوئی، جبکہ اس کے برعکس سفید مرچ جسے دکنی مرچ بھی کہا جاتا ہے یہ بہت کم گھروں میں ہی استعمال ہوتی ہے۔ اس کی ایک اہم وجہ اس کے بارے میں محدود معلومات ہے، تو آئیے آج اسکے کچھ اہم فوائد آپ کو بتاتے ہیں۔

کون سی مرچ زیادہ فائدہ مند سفید یا کالی؟

غذائی ماہرین نے کالی اور سفید مرچ کا موازنہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ، کالی مرچ اور سفید مرچ دونوں ہی صحت کے لیے بہتر ہیں لیکن سفید مرچ میں کچھ ایسی خصوصیات موجود ہیں جو اسے کالی مرچ سے زیادہ بہتر بناتی ہیں۔

سفید مرچ کے فائدے:

وزن میں کمی:

سفید مرچوں میں زیرو کولیسٹرل ہوتا ہے اور ساتھ ہی کیپسائن بھی موجود ہیں جو وزن کو کم کرنے میں بڑی مدد کرتے ہیں، روزانہ ایک چمچ سفید مرچ پاؤڈر کو نیم گرم پانی کے ساتھ پھانکیں، مگر خیال رہے کہ کھانے کے بعد ہی اس کو کھائیں اور پھر دیکھیں آپ کا وزن کنٹرول میں آنے لگے گا اور چربی بھی کم ہوگی۔

وزن کی زیادتی سے ہونے والی بیماریاں:

زیادہ وزن کی وجہ سے ہونے والی بیماریاں یعنی جس میں انسولین کی ضرورت سے زیادہ مقدار کا بننا، کولیسٹرول کی زیادتی، جسم پر کالے دھبوں کا پڑنا، ٹانگوں کا سن ہونا، ان تمام بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں سفید مرچ آپ کی مدد کرتی ہے۔

رنگ گورا کرنے میں مددگار:

ان مرچوں میں فلاونائڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو خون میں موجود جلد کے رنگ کو کنٹرول کرنے والے میلانن کے کام کو تیز کرتے ہیں جس سے رنگ کے نکھار میں بھی مدد ملتی ہے اور دورانِ خون بھی بہتر ہوتا ہے۔ ان مرچوں کے پاؤڈر کو دہی میں مکس کرکے چہرے پر لگانا سب سے مفید ہے یا دو سفید مرچوں کو رات بھر دو چمچ دودھ میں بھگوئیں اور صبح اٹھ کر اس سے چہرے کی کلینزنگ کریں، یہ کھلے مساموں کی گندگی کو نکال کر جلد کو صاف کرے گا۔

بینائی تیز کرے:

اس میں وٹامن اے اور ریٹینیکل مرکبات پائے جاتے ہیں جوکہ آنکھوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود دھول مٹی کے ذرات کو بھی خارج کرتے ہیں اور آنسو کی پوٹلیاں بھی صحیح سے کام کرنے لگتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس کو نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنے کی تاکید کی جاتی ہے۔

ہڈیاں مضبوط:

سفید مرچ میگنیشیم ، کاپر اور مینگنیج سمیت فاسفورس کا بڑا مجموعہ اپنے اندر ذخیرہ رکھتی ہیں جو کہ ہڈیوں اور کیلشیئم کی کمی کو پورا کرنے میں جسم کو طاقت فراہم کرتے ہیں۔ اس لئے دن میں ایک مرتبہ کسی بھی طرح سے سفید مرچ کا استعمال آپ کی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔

Sufaid Mirchon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sufaid Mirchon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sufaid Mirchon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2140 Views   |   31 May 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

اگر آپ سفید مرچ کو بیکار سمجھتے ہیں تو ۔۔ جانیں سفید مرچ کے صحت پر وہ اثرات، جو اسے کالی مرچ سے زیادہ فائدہ مند بناتے ہیں

اگر آپ سفید مرچ کو بیکار سمجھتے ہیں تو ۔۔ جانیں سفید مرچ کے صحت پر وہ اثرات، جو اسے کالی مرچ سے زیادہ فائدہ مند بناتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ سفید مرچ کو بیکار سمجھتے ہیں تو ۔۔ جانیں سفید مرچ کے صحت پر وہ اثرات، جو اسے کالی مرچ سے زیادہ فائدہ مند بناتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔