خون کی کمی ہو یا چہرہ مرجھا جائے.. جانیں ڈاکٹر ام راحیل سے سبزیوں کا جوس بنانے کا ایسا طریقہ جو ان بیماریوں کے علاج میں مفید ہے

خون کی کمی خواتین کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ تحقیق کے مطابق پاکستان میں 45 فیصد خواتین آئرن کی کمی کا شکار ہوتی ہیں جس سے انھیں اینیمیا کا مرض ہوجاتا ہے۔ آئرن اور خون کی کمی عورت کی صحت کے لئے نقصان دہ ہونے کے علاوہ حمل کے دوران بھی کئی پیچیدگیوں کا باعث بنتا ہے۔ خون کی کمی کا شکار حاملہ خواتین کے ہاں ذہنی معذور بچوں سے لے کر مردہ بچوں کی پیدائش بھی عام ہے۔

خون کی کمی سے خواتین کے چہرے پر سیاہ دھبے، جسمانی کمزوری اور چہرے پر تھکن کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو ڈاکٹر ام راحیل کا بتایا ہوا ایسا جوس بنانے کا طریقہ بتائیں گے جس سے خواتین میں خون کی کمی دور ہوسکتی ہے۔

جوس بنانے کا طریقہ

اس کے لئے آپ کو آدھے سے کم گلاس چقندر کا جوس چاہیے، اتنی ہی مقدار میں گاجر کا جوس اور آدھا کپ نارنجی کا جوس۔ اس سب کو مکس کر کے بڑے گلاس میں نکال لیں اور ایک لیموں نچوڑ کر پی لیں۔ حسبِ ضرورت نمک اور کالی مرچ شامل کیا جاسکتا ہے۔

جوس کا استعمال اور فائدے

ڈاکٹر ام راحیل کا کہنا ہے کہ چقندر خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ چونکہ اس کو کھانا مشکل ہے اس لئے اس کا جوس بنا کر استعمال کریں۔ اس کے علاوہ گاجر آنکھوں کے لئے مفید ہے جبکہ کینو وٹامن سی کا خرانہ ہے۔ یہ تمام اجزاء مل کر جسم کو طاقت بخشتے ہیں اور ایک گلاس روز اس مشروب کو پینے سے خون کی کمی کے علاوہ بہت سی بیماریوں سے نجات مل جائے گی۔ ساتھ چہرہ بھی کھل اٹھے گا۔

Khoon Ki Kami Door Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khoon Ki Kami Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khoon Ki Kami Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2262 Views   |   27 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

خون کی کمی ہو یا چہرہ مرجھا جائے.. جانیں ڈاکٹر ام راحیل سے سبزیوں کا جوس بنانے کا ایسا طریقہ جو ان بیماریوں کے علاج میں مفید ہے

خون کی کمی ہو یا چہرہ مرجھا جائے.. جانیں ڈاکٹر ام راحیل سے سبزیوں کا جوس بنانے کا ایسا طریقہ جو ان بیماریوں کے علاج میں مفید ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خون کی کمی ہو یا چہرہ مرجھا جائے.. جانیں ڈاکٹر ام راحیل سے سبزیوں کا جوس بنانے کا ایسا طریقہ جو ان بیماریوں کے علاج میں مفید ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔