Qurbani Ke Janwar Ke Ahkam

Qurbani Ka Janwar Kesa Ho

قربانی کے جانوروں کی خریداری کا مرحلہ :
رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا :
ان جانوروں کی قربانی سے بچاجائے :
۱۔ایسا لنگڑا جانور جس کا لنگڑا پن بالکل عیاں ہو۔
۲۔ ایسا کانا جانور جس کا کانا پن واضح ہو۔
۳۔ ایسا بیمار جانور جس کی بیماری ظاہر ہو۔
۴۔ ایسا لاغر و کمزور جانور جس کی ہڈیوں میں گودا بالکل نہ ہو (ترمذی 1497)

جانوروں میں خطرنا ک عیوب :
درج ذیل جانوروں کی قربانی درست نہیں :
۱۔ سینگوں کا جڑ سے اُکھڑا ہوا جانور۔
۲۔ اندھا، کانایالنگڑا جانور۔
۳۔ پیدائشی طور پر بالکل کان کٹا یا تہائی (1/3)سے زیادہ کان یا دُم کٹا جانور۔
۴۔ ایسی بیماری یا کمزوری کہ جانور قربانی کی جگہ تک چل نہ جا سکے۔
۵۔ دانتوں کا بالکل نہ ہونا یا اتنے کم ہونا کہ جانور گھاس بھی نہ کھاسکے ۔
۶۔ اس حک تک پاگل پن کہ جانور چارہ وغیرہ بھی نہ چرسکے۔


قربانی کے جانوروں کی تفصیل :
چھوٹے جانور :
بھیڑ ، دُنبہ ، بکرا، بکری
۱۔ان کی عمر کم از کم ایک سال ہونی چاہیے ۔
۲۔ البتہ اگر 6ماہ کا دنبہ جسامت میں ایک سال کا لگے تو اس کی قربانی بھی جائز ہے ۔
۳۔ ان کی قربانی صرف ایک آدمی کی طرف سے ہو سکتی ہے ۔

بڑے جانور :
گائے ، بیل ، بھینس
۱۔ ان کی عمر کم از کم دوسال ہونی چاہیے ۔
۲۔ ان کی قربانی میں زیادہ سے زیادہ سات افراد شریک ہو سکتے ہیں ۔

اونٹ :
۱۔ اس کی عمر کم از کم پانچ سال ہونی چاہیے
۲۔ اس کی قربانی میں بھی سات افراد شریک ہو سکتے ہیں ۔
(شرکاء میں کسی ایک کی آمدنی بھی حرام ہو یا محض گوشت کھانے کی نیت ہوتو دیگر شرکاء کی قربانی بھی درست نہ ہوگی )
درج بالا جانوروں کے علاوہ دیگر حلال جانوروں (مثلاً : نیل گائے اور ہرن وغیرہ ) کی قربانی درست نہیں ۔

Qurbani Ke Janwar Ke Ahkam in Urdu.

Eid ul Adha is coming soon and we all have to buy either a goat, cow, sheep or a camel for sacrifice in the path of ALLAH SWT. There are some conditions of buying the animals according to Shariah. If you are planning to buy a cattle animal, read these conditions so that you buy the perfect animal for qurbani.

Qurbani Ke Janwar Ke Ahkam

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Qurbani Ke Janwar Ke Ahkam and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qurbani Ke Janwar Ke Ahkam to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In News  |   0 Comments   |   10520 Views   |   24 Aug 2017
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 October 2024)

Qurbani Ke Janwar Ke Ahkam

Qurbani Ke Janwar Ke Ahkam ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Qurbani Ke Janwar Ke Ahkam سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔