ماں سے ملا مگر۔۔ رجب بٹ واپس آ کر بھی بیوی اور بیٹے سے کیوں نہیں ملے؟ وجہ جان کر صارفین نے یوٹیوبر کے لتے لے لیئے

Rajab Butt Pakistan Wapis Aa kar Biwi Or Bete Se Kyun Nahi Mile

رجب بٹ کی زندگی ایک نئے ڈرامائی موڑ کے ساتھ سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔ مشہور یوٹیوبر ایک عرصے سے قانونی معاملات میں الجھے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے انہیں ملک چھوڑ کر جانا پڑا اور اب برطانیہ سے ویزا کینسل ہونے کے بعد واپس پاکستان پہنچے ہیں۔ ادھر اُن کی اہلیہ ایمان فاطمہ نے بیٹے کیوان سلطان بٹ کو جنم دیا جب وہ بیرونِ ملک تھے۔

واپسی کے بعد رجب بٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ اپنی والدہ سے مل کر دل کا بوجھ ہلکا کر چکے ہیں، مگر اب تک اپنی بیوی اور نومولود بیٹے سے ملاقات نہیں کر پائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوچا تھا گھر پہنچتے ہی سب مل جائیں گے، لیکن ایمان اپنے میکے میں تھیں، جس کے باعث ملاقات نہ ہو سکی۔ رجب نے اعتراف کیا کہ اس صورتحال نے انہیں ادھورا سا محسوس کروایا ہے۔

دوسری طرف، سوشل میڈیا پر تبصروں کی لائن لگ گئی ہے۔

کسی نے طنز کیا، اگر بیٹے کی اتنی ہی یاد آ رہی تھی تو سیدھا جا کر مل کیوں نہیں لیا؟ کیا سسرال کے باہر بھی پولیس کھڑی ہے؟

ایک اور صارف بولا، اس کے رویّے میں تکبر نظر آتا ہے۔

جبکہ کسی نے لکھا، ایمان شاید اُس سے خوش نہیں۔ اگر وہ جیل گیا تو وہ خود کو زیادہ محفوظ سمجھے گی۔

ایک نے ماں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، اس کی ماں سب سے بڑی ڈرامے باز ہے۔

جبکہ رجب کے مداحوں کا کہنا تھا کہ ایمان اور اس کا بھائی رجب کے نام پر شہرت لے کر اسے گندا کر رہے ہیں۔

اسی ہنگامے میں ایمان فاطمہ نے بھی ایک پراسرار اسٹوری شیئر کی، جس میں صرف اتنا لکھا تھا کہ، ہمیشہ کہانی کے دونوں پہلو دیکھیں۔

اس ایک جملے نے کہانی کو مزید پراسرار بنا دیا ہے، اور لوگ اب جاننا چاہتے ہیں کہ سچائی آخر ہے کس کے پاس؟

Rajab Butt Pakistan Wapis Aa Kar Biwi Or Bete Se Kyun Nahi Mile

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rajab Butt Pakistan Wapis Aa Kar Biwi Or Bete Se Kyun Nahi Mile and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rajab Butt Pakistan Wapis Aa Kar Biwi Or Bete Se Kyun Nahi Mile to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   700 Views   |   11 Dec 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 12 December 2025)

ماں سے ملا مگر۔۔ رجب بٹ واپس آ کر بھی بیوی اور بیٹے سے کیوں نہیں ملے؟ وجہ جان کر صارفین نے یوٹیوبر کے لتے لے لیئے

ماں سے ملا مگر۔۔ رجب بٹ واپس آ کر بھی بیوی اور بیٹے سے کیوں نہیں ملے؟ وجہ جان کر صارفین نے یوٹیوبر کے لتے لے لیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں سے ملا مگر۔۔ رجب بٹ واپس آ کر بھی بیوی اور بیٹے سے کیوں نہیں ملے؟ وجہ جان کر صارفین نے یوٹیوبر کے لتے لے لیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts