آپ کے منہ کی بو لوگوں کو آپ کے قریب آنے سے روکتی ہے؟ اس شرمندگی سے بچنےکے لئے یہ زبردست طریقے اپنائیں

آپ کہیں جاب کرتے/ کرتی ہیں۔۔ لوگ آپ کے قریب آنے سے گھبراتے ہیں؟ تو اس کے لئے کیا کیا جائے، اس سے آپ کی خود اعتمادی متاثر ہوتی ہے، آپ کا کام متاثر ہوتا ہے۔ اگر ویسے بھی آپ کہیں جاب نہیں بھی کرتے تو آپ کے منہ کی بدبو سے لوگ آپ سے گھبرانے لگتے ہیں یا ان کے تاثرات آپ کو شرمندہ کردیتے ہیں۔ توآپ اس کے لئے کیا کرتے ہیں کوئی ماؤتھ اسپرے استعمال کرتے ہیں، کہیں آتے جاتے کوئی خوشبودار مصالحہ، الائچی، دارچینی یا لونگ وغیرہ منہ میں رکھتے ہیں یا پھر منہ چھپا کر گھر میں بیٹھے رہتے ہیں۔
یہاں آج ہم آپ کے لئے اس مشکل سے نجات کے لئے کچھ زبردست ٹوٹکے لائے ہیں کہ جس سے آپ اس پریشانی سے نکل سکیں گے۔ بہت سے لوگ اس کے لئے گھنٹوں منہ میں برش بھی کرتے ہیں دوا بھی لیتے ہیں لیکن وقتی طور پر پریشانی دور ہوتی ہے اور پھر دوبارہ پلٹ آتی ہے۔
اس کی وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ آپ کے معدے کا کوئی مسئلہ ہو تو بھی منہ سے بو آتی ہے، رات کو کچھ کھا کر برش کئے بغیر سو گئے تو بھی بو آتی ہے۔ کیونکہ خوراک جب منہ میں رہ جاتی ہے تو بیکٹیریا پیدا ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ منہ میں بدبو پیدا کردیتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لئے ہم آپ کو کچھ طریقتے بتاتے ہیں وہ آزمائیے آپ کو فائدہ ہوگا۔

1۔ منہ کی صفائی کا طریقہ:

رات کو برش کرنا ایک اچھی عادت ہے، لیکن اس کا بھی ایک طریقہ ہے وہ یہ کہ اس کے لئے آپ کو دانتوں کے ساتھ ساتھ زبان کو بھی صاف کرنا چاہیے اس کے علاوہ زبان کے نیچے بھی صفائی کریں کیونکہ بیکٹیریا وہاں بھی چھپے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ منہ میں بدبو پیدا کر دیتے ہیں۔ اس لئے جب بھی برش کریں ان سب جہوں کی صفائی کریں اور رات کو سونے سے پہلے ضرور تفصیلی برش کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے لئے فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ اور اینٹی بیکٹیریل ماؤتھ واش کا استعمال ضرور کریں۔

2۔ پانی کا بھرپور استعمال:

پانی کا زیادہ استعمال اور منہ کو گیلا رکھنے سے بھی بیکٹیریا کم پیدا ہوتے ہیں اس لئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال رکھیں تاکہ خشکی پیدا نہ ہو اورخشکی سے بیکٹیریا پیدا نہ ہوں۔ اس لئے اگر آپ پانی پیتے رہیں تو بھی اس مسئلے کو کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

3۔ رات کا کھانا مرغن نہ کھائیں:

اگر رات کو کھانا آپ نے ہیوی یا زیادہ مرچ مصالحے والا کھایا ہے تو بھی ایسا ہو سکتا ہے کہ معدے پر بوجھ کی وجہ سے صبح آپ کے منہ سے بو آئے اس لئے رات کو کھانا ہلکا کھائیں اور اگر کھانے کے ساتھ آپ نے لہسن پیاز کا کوئی کھانا یا سلاد وغیرہ کھائی ہے تو ہو سکتا ہے کہ اس کے ذرات منہ میں رہ جائیں اور وہ بو پیدا کریں تو ایسے کھانوں سے رات کے وقت دور ہی رہیں تو بہتر ہے۔

4۔ وٹامن سی والے پھل اور سبزی کھائیں:

ایسے پھل یا سبزیاں جن میں وٹامن سی زیادہ ہو کھانےسے آپ کے دانتوں کی صحت بھی بہتر ہوگی، دانتوں میں سفیدی بھی پیدا ہوگی اور سانس کی بدبو بھی ختم ہوگی۔

5۔ دودھ دہی کھائیں:

دودھ اور دہی کا استعمال بھی آپ کے اس مسئلے کو حل کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ دہی میں لیکٹوباسیلس نامی بیکٹیریا پایا جاتاہے جو کہ آپ کے آنتوں کے افعال کو درست رکھتا ہے۔ اور آنتوں کا نظام صحیح ہو گا تو سانس کی بدبو بھی ختم ہو جائے گی۔ دودھ اور دہی کیلشئیم سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ آپ کے جسم کے بہت سے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس لئے خاص کر سادہ دہی کا استعمال اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں۔

Moun Ki Badboo Ka Asan Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Moun Ki Badboo Ka Asan Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moun Ki Badboo Ka Asan Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   6324 Views   |   27 Jul 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آپ کے منہ کی بو لوگوں کو آپ کے قریب آنے سے روکتی ہے؟ اس شرمندگی سے بچنےکے لئے یہ زبردست طریقے اپنائیں

آپ کے منہ کی بو لوگوں کو آپ کے قریب آنے سے روکتی ہے؟ اس شرمندگی سے بچنےکے لئے یہ زبردست طریقے اپنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کے منہ کی بو لوگوں کو آپ کے قریب آنے سے روکتی ہے؟ اس شرمندگی سے بچنےکے لئے یہ زبردست طریقے اپنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔