گاجر کے وہ بہترین فائدے جو آپ کو گاجریں کھانے پر اُکسائیں گے

گاجر کھاؤ نظر تیز ہوگی یہ بات ہم بچپن سے اپنے بڑے بوڑھوں سے یہ بات سنتے آرہے ہیں مگر اس بات میں کتنی حقیقیت ہے آج اس پر بھی روشنی ڈالیں گے، گاجر ہماری صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں گاجر بے شمار وٹامنز، منرلز، اور غذائی فائبر کیساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ سے بھی بھرپور ہوتی ہیں۔

گاجر میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کیا کرتے ہیں؟

ماہرین کے مطابق گاجر میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جسم کے سیلز کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر میں وٹامن بی، اے اور ای سمیت کئی قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی اہم ہیں۔

• گاجر کے حیرت انگیز فوائد

• بینائی کے لئے قدرت کا خزانہ

گاجر کو بینائی کے لئے قدرت کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، وٹامن اے کی کمی ہماری انکھوں کی بینائی کو متاثر کرتی ہے گاجر وٹامن اے سے بھرپور ہوتی ہے اس لئے گاجر ہماری آنکھوں کو اندھیرے میں دیکھنے کے قابل بناتی ہے اس کے علاوہ گاجر میں بیٹا کیروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہماری آنکھوں کو توانا رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

• قوتِ مدافعت بڑھانے میں مددگار

گاجر وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے یہ وٹامنز اور منرلز ہماری قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں قوتِ مدافعت میں اضافے کے باعث ہمارا جسم بیماریوں سے لڑتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں گاجر کا استعمال وٹامن سی کلوجن (ایک قسم کی پروٹین) کی پیداوار بڑھاتا ہے جو ہماری جلد کے لیے انتہائی اہم اور مفید ہے۔

• شوگر کے مریضوں کے لئے مفید

یوں تو ذائقے میں گاجر میٹھی ہوتی ہے مگر یہ شوگر کے مریضوں کے لئے نقصان دہ نہیں ہوتی اس میں موجود فائبر اور کاربوہائیڈریٹس اس کی شوگر کو خون میں تیزی سے شامل نہیں ہونے دیتے اور یہی وجہ ہے کے گاجر کا شُمار اُن سبزیوں میں ہوتا ہے جن کا گلیسمک انڈیکس کم ہے۔

• ہڈیوں کے لئے مفید

گاجر میں وٹامن "کے” شامل ہوتا ہے جبکہ گاجر میں محدود مقدار میں کیلشیم اور فاسفورس جیسے منرلز بھی پائے جاتے ہیں اور یہ تمام ہڈیوں کو مضبوط اور صحت مند رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

• نظام ہاضمہ کے لئے مفید

گاجر میں پانی اور فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، گاجر کھانے سے آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں گاجر میں موجود فائبر خوراک کو ہضم کرنے اور فُضلے کو خارج کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے استعمال سے آنتوں کے کینسر سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

Gajar Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gajar Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gajar Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3196 Views   |   02 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

گاجر کے وہ بہترین فائدے جو آپ کو گاجریں کھانے پر اُکسائیں گے

گاجر کے وہ بہترین فائدے جو آپ کو گاجریں کھانے پر اُکسائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گاجر کے وہ بہترین فائدے جو آپ کو گاجریں کھانے پر اُکسائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔