کیا آپ جانتے ہیں کہ رائی دانے اور زیرے کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کرنے پر آپ کے جسم میں کون سی بڑی تبدیلی آ سکتی ہیں؟ جانیں اس کے چند حیرت انگیز فوائد

یہ تو آپ سب ہی جانتے ہیں کہ ماہرین صحت اینٹی آکسیڈنٹ والی غذائیں اور ڈیٹاکس واٹر کے استعمال پر زور دیتے ہیں، کیونکہ یہ انسانی کی مجموعی صحت اور جسمانی اعضاء کی صفائی کے لئے بے حد مفید ہوتے ہیں اور ان کا استعمال ہمارے جسم سے فاضل مادوں کو خارج کرنے کا سبب بنتا ہے۔
لیکن لیموں اور کیھرے کے بجائے کیا آپ نے کبھی رائی دانہ اور زیرے کے ڈیٹاکس واٹر کے بارے میں سُنا ہے؟ چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں رائے دانے اور زیرے سے بنے جادوئی ڈیٹاکس واٹر کے چند حیرت انگیز کمالات جر کر دیں آپ کی زندگی آسان۔

رائی دانے اور زیرے کے ڈیٹاکس واٹر کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

پاکستان کی مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس کے مطابق ڈیٹاکس واٹر انسانی صحت کے لیے ناگزیر ہے، ڈاکٹر بلقیس کہتی ہیں کہ قدرتی اجزاء سے تیار ہونے والا ڈیٹاکس واٹر انسانی صحت اور اس کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بے حد مفید ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹاکس واٹر کا استعمال کیا جائے تو جسمانی اعضاء کی کارکردگی میں مثبت نتائج سامنے آتے ہیں اور یوں انسان سو بیماریوں کی جڑ موٹاپے اور پیٹ کے گرد جمی ضدی چربی سے بھی بچ جاتا ہے۔

ڈاکٹر بلقیس کی جانب سے تجویز کردہ ڈیٹاکس واٹر

ڈاکٹر بلقیس کی جانب سے تجویز کیا گیا یہ رائی اور زیرے کا ڈیٹاکس واٹر گردوں سے پتھری نکالنے، کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے، فیٹی لیور کی بیماری دور کرنے، جگر کی گرمی اور تیزابیت کے خاتمے، معدے اور آنتوں کی صفائی اور وزن میں تیزی سے کمی لانے کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے آیئے تو پھر فوری اسے بنانے کی ترکیب بھی جان لیتے ہیں۔

رائی دانے اور زیرے کا ڈیٹاکس واٹر بنانے کا طریقہ

اجزاء

ادرک کا ٹکڑا۔۔۔ دو سے تین انچ کا
لیموں۔۔۔ 4 سے 6 چھلکوں سمیت
پودینے کے پتے۔۔۔ 20 سے 25 عدد
سفید زیرہ۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
رائی دانہ۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب اور طریقہ استعمال

اوپر بتائے گئے اجزاء کو گرینڈ کر کے پیس کر مرکب بنا لیں، صبح اُٹھتے ہی پہلے نہار منہ ایک گلاس بھر کر سادہ پانی پئیں، اب اس مرکب کا آدھا چائے کا چمچ آدھے گلاس پانی میں شامل کریں اور پی لیں، اس ڈیٹاکس واٹر کو استعمال کرنے کے آدھے گھنٹے بعد ناشتہ اور کیفین وغیرہ کا استعمال کریں اس واٹر کا دن میں صرف ایک مرتبہ استعمال کریں، اور بنا کر 7 دن کے لئے بھی فریج میں اسٹور کر سکتے ہیں۔

Rai Dana Aur Sufaid Zeera Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rai Dana Aur Sufaid Zeera Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rai Dana Aur Sufaid Zeera Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9894 Views   |   09 Sep 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

کیا آپ جانتے ہیں کہ رائی دانے اور زیرے کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کرنے پر آپ کے جسم میں کون سی بڑی تبدیلی آ سکتی ہیں؟ جانیں اس کے چند حیرت انگیز فوائد

کیا آپ جانتے ہیں کہ رائی دانے اور زیرے کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کرنے پر آپ کے جسم میں کون سی بڑی تبدیلی آ سکتی ہیں؟ جانیں اس کے چند حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ رائی دانے اور زیرے کو بتائے گئے طریقے سے استعمال کرنے پر آپ کے جسم میں کون سی بڑی تبدیلی آ سکتی ہیں؟ جانیں اس کے چند حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔