میری طلاق ہوئی تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ سب کو ۔۔ ماہِ نور حیدر نے پہلی بار اپنی شادی اور طلاق کے حوالے سے کیا باتیں کی؟

ماہِ نور حیدر پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک اُبھرتا ہوا نام ہیں، جنہیں مداح کافی پسند کر رہے ہیں چاہے پھر وہ ان کی خوبصورتی ہو یا اداکاری، دونوں میں ہی وہ کمال ہیں۔

حال ہی میں ماہِ نور نے ایک انٹرویو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنی طلاق اور شادیوں میں پیش آنے والی مشکلات سے گزرنے والے لوگوں کے بارے میں بات کی۔

ماہِ نور نے انکشاف کیا کہ، میری شادی اس وقت ہوئی جب میں صرف 22 سال کی تھی اور بہت سی باتوں کو سمجھنے کیلیئے کافی چھوٹی تھی۔ ہمارے رشتے میں بھی کچھ مسئلے مسائل تھے جس کے چلتے چار سال قبل میری اپنے شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا، ایسے حالات میں میرے والدین خصوصاً میرے والد نے میرا بہت ساتھ دیا اور وہ ہمیشہ سے ہی مجھے سپورٹ کرتے آئے ہیں۔ ماہِ نور نے کہا کہ ایک معاون خاندان ایک لڑکی کے لیے سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے، جو میرے پاس تھی اور ساتھ ہی میرے پاس واپس آنے پر ایک کیریئر بھی تھا۔

ماہِ نور یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ، کیا انہیں اپنی شادی سے نکل جانا چاہئے اگر وہ بُری چل رہی ہو تو؟ لیکن میں انہیں کبھی ایسا مشورہ نہیں دیتی کیونکہ ہر ایک کے حالات مختلف ہو سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ۔ وہ کبھی بھی اپنے سابق شوہر کے بارے میں برا نہیں بولتی ہیں کیونکہ بعض اوقات اچھے لوگ بھی ساتھ نہیں چل سکتے۔

Mahenur Haider Opens About Her Divorce

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mahenur Haider Opens About Her Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mahenur Haider Opens About Her Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   4037 Views   |   11 Feb 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 September 2024)

میری طلاق ہوئی تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ سب کو ۔۔ ماہِ نور حیدر نے پہلی بار اپنی شادی اور طلاق کے حوالے سے کیا باتیں کی؟

میری طلاق ہوئی تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ سب کو ۔۔ ماہِ نور حیدر نے پہلی بار اپنی شادی اور طلاق کے حوالے سے کیا باتیں کی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری طلاق ہوئی تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ سب کو ۔۔ ماہِ نور حیدر نے پہلی بار اپنی شادی اور طلاق کے حوالے سے کیا باتیں کی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔