جانیں گھر میں موجود کون کون سی چیزوں کے استعمال سے آپ اپنی قوتِ مدافعت میں اضافہ کر سکتے ہیں وہ بھی بہت آسانی سے

اگر آپ اپنی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو سب سے پہلے اپنی قوتِ مدافعت بڑھانی ہوگی کیونکہ اس کے بنا اچھی صحت کا حصول ممکن نہیں اور قوتِ مدافعت بڑھانے کے لئے آپ کو ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا ہوگا جو کہ لیکن ضروری نہیں کہ آپ اپنی امیونٹی کو بوسٹ کرنے کے لئے بہت زیادہ پیسے خرچ کریں۔
جی ہاں! آپ گھر میں موجود چند غذاؤں کے استعمال سے ہی اپنی قوتِ مدافعت کو اتنا بڑھا سکتے ہیں جتنی آپ کو ضرورت ہو، آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ آپ گھر میں موجود کون سی چیزوں سے اپنی قوتِ مدافعت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

گھر میں موجود امیونٹی بوسٹرز

کالی مرچیں

کالی مرچیں جنہیں انگریزی میں بلیک پیپر بھی کہا جاتا ہے یہ ایک قدرتی امیونٹی بوسٹر ہے کالی مرچوں میں مٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو آپ کی قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ادرک

کھانسی اور گلے کی سوزش یا پھر ٹھنڈ میں آرام پہنچانے کے ساتھ ساتھ ادرک آپ کی قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتی ہے، ادرک میں موجود اجزاء آپ کی قوتِ مدافعت بڑھاتے ہیں اور آپ کو جراثیم سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

لیموں

لیموں ذائقے میں مزیدار اور صحت سے بھرپور غذا ہے، اس میں اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں اور اس میں وٹامن سی بھی بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے، یہ تمام آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔

ہلدی

ہلدی عام طور پر سب ہی پاکستانی کھانوں میں استعمال کی جاتی ہے، اس میں اینٹتی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں، یہ آپ کو بہت سے وائرس اور بیکٹیریا سے پھیلنے والی بیماریوں سے دور رکھنے کے کئے مفید ہے، اس کا استعمال آپ کی قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے اور آپ مختلف بیماریوں سے بچ جاتے ہیں۔

شہد

شہد کے فوائد کو ایک تحریر میں بتانا ناممکن کام ہے اس میں اس قدر فوائد اور بےشمار علاج موجود ہیں کہ اس کا استعمال پر صورت میں کرنا چاہیئے، شہد میں ہائیڈروجن پیرآکسائیڈ اور پولن موجود ہوتا ہے جو اسے اینٹی سیپٹک خصوصیات دیتا ہے اور یہ مختلف قسم کی الرجیز سے دور رکھنے کے ساتھ ساتھ قوتِ مدافعت بڑھانے میں بھی انتہائی اہم ہے۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1581 Views   |   18 Jun 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about جانیں گھر میں موجود کون کون سی چیزوں کے استعمال سے آپ اپنی قوتِ مدافعت میں اضافہ کر سکتے ہیں وہ بھی بہت آسانی سے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (جانیں گھر میں موجود کون کون سی چیزوں کے استعمال سے آپ اپنی قوتِ مدافعت میں اضافہ کر سکتے ہیں وہ بھی بہت آسانی سے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.