ڈیلیویری کے بعد اکثر خواتین کا پیٹ نکل آتا ہے جس کو کم کرنے کے لیے وہ نہ تو اپنی خوراک میں کمی کر سکتی ہیں اور نہ کوئی ڈائٹ فوڈ کھا سکتی ہیں کیونکہ ظاہر ہے دودھ پلانے والی مائیں ہیں انہوں نے اپنی خوراک میں کمی کردی تو بچے کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، بچہ بھوکا رہے گا اس کا پیٹ نہیں بھرے گا یا بچے کے پیٹ میں درد ہونے جیسے کئی قسم کے مسائل ہوں گے۔ یہ ہر گھر کی کہانی ہے کہ خواتین جہاں پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہیں وہیں ان کو اپنے آپ کو آئینے میں دیکھ کر تکلیف ہو رہی ہوتی ہے کہ پہلے میں کتنی سمارٹ تھی اور اب کیسی ہوگئی۔ ان حالات میں اکثر گھر والے اور شوہر بیگمات کو مذاق میں کہہ دیتے ہیں کہ وزن بڑھ گیا کتنی موٹی ہوگئیں وغیرہ ۔۔
پیٹ کم کرنے کے طریقے:
٭ لال رنگ کی اینٹ :
بازار میں لال رنگ کی اینٹ بآسانی مل جاتی ہے جسے کچی اینٹ بھی کہا جاتا ہے اس کو چولہے پر رکھ کر گرم کریں اور پھر احتیاط سے اس کو ایک سٹیل کے پرانت میں رکھ لیں۔ پھر اپنے پیٹ پر ایک تولیہ رکھیں اور یہ پرانت پیٹ کے قریب کرلیں۔ زیادہ گرم ہونے کی صورت میں اس کو تھوڑا سا دور کرلیں تاکہ بھاپ ہلکی ہلکی پیٹ پر لگتی رہے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ اجوائن کو اتنا باریک پیس لیں کہ اس کا باریک سا پاوڈر تیار ہو جائے، اب ایک ململ کے کپڑے پر اس اجوئان کے پاؤڈر کو رکھیں اور پوٹلی تیار کرلیں۔ اس پوٹلی کو توے پر رکھ کر ہلکا گرم کریں یا جتنی زیادہ گرمائش آپ برداشت کرسکیں اس حساب سے گرم کرلیں۔ اس سے بھی پیٹ کی سکائی کریں اور جس جگہ جسم میں درد ہے وہاں بھی کرلیں۔ یہ درد میں بھی کمی کا ذریعہ ہے اور جسم کی چربی کے بیرونی خول کو کم کرنے کا آسان ذریعہ ہے۔
٭ بچے کو اپنا دودھ پلائیں:
دودھ پلانے سے خواتین کا وزن بھی کم ہوتا ہے اور ان کا بڑھا ہوا پیٹ بھی کم ہو جاتا ہے۔ کیونکہ اس کے نتیجے میں خاتون 500 کیلوری توانائی روزانہ خرچ کرتی ہے۔
٭ غذا:
اپنی غذا کا خاص خیال رکھیں اور چکناہٹ یا ڈھیر سارا کھانے سے گریز کریں۔ ایک وقت میں بہت سارا کھانا نہ کھائیں بلکہ پورشن میں تقسیم کرکے آدھا آدھا کرکے کھائیں۔
٭ اجوائن کا پانی:
اجوائن کا پانی پینے سے بھی پیٹ کم ہوتا ہے اور جسم میں طاقت آتی ہے۔ لیکن اس کو ٹھنڈا کرلیں اور اس پانی کا استعمال دن بھر میں ایک جگ ضرور کرے- جس سے پیٹ اندر بھی ہوگا اور بچے کے ساتھ ساتھ ماں کا ہاضمہ بھی درست رہتا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Delievery Ke Baad Pait Kam Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Delievery Ke Baad Pait Kam Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.