Benefits Of Eating Banana Daily
یقیناً آپ نے وہ مشہور جملہ سنا ہوگا 'روزانہ ایک سیب کھاؤ، ڈاکٹر کو دور بھگاؤ'، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ کیلا بھی اسی فہرست میں شامل ہوسکتا ہے؟ جی ہاں، وہی عام سا کیلا جو اکثر ناشتے یا بھوک مٹانے کے لیے کھا لیا جاتا ہے، دراصل دل کی صحت کے لیے ایک چھپی ہوئی طاقت رکھتا ہے۔
ایک حالیہ تحقیق جو امریکن جرنل آف فزیولوجی میں شائع ہوئی نے انکشاف کیا ہے کہ کیلوں میں موجود پوٹاشیم نہ صرف بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مددگار ہے بلکہ دل کے مہلک امراض جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرے کو بھی نمایاں حد تک کم کر سکتا ہے۔
ہائی بلڈ پریشر کو اکثر خاموش قاتل کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ اکثر کسی وارننگ کے بغیر ہی تباہی مچا دیتا ہے۔ اور بدقسمتی سے، بہت سے لوگ اس مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود اس سے لاعلم رہتے ہیں جب تک کہ بہت دیر نہ ہو جائے۔
تحقیق کے مطابق، خوراک میں نمک کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے، جبکہ پوٹاشیم کا زیادہ استعمال خاص طور پر نمک کی مقدار کم رکھنے کے ساتھ اس خطرے کو کم کر دیتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ کی خوراک میں نمک تھوڑا زیادہ بھی ہو، تب بھی پوٹاشیم سے بھرپور غذائیں ایک حفاظتی ڈھال کا کام دے سکتی ہیں۔
اور صرف کیلا ہی نہیں، بلکہ شکر قندی، پالک اور دیگر سبز پتوں والی سبزیاں بھی اس فہرست میں شامل ہیں یہ سب بلڈ پریشر کو قدرتی طور پر قابو میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
لہٰذا اگلی بار جب آپ فروٹ چنیں، تو کیلے کو صرف 'آسانی سے دستیاب' سمجھ کر نظر انداز نہ کریں یہ دل کی حفاظت میں ایک نہایت خاموش مگر مؤثر سپاہی ہے۔
کیا آپ اپنی روزمرہ خوراک میں پوٹاشیم سے بھرپور چیزیں شامل کر رہے ہیں؟
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits Of Eating Banana Daily and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Eating Banana Daily to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.