صرف ٹینشن ہی ذیابطیس کی وجہ نہیں۔۔۔ جانیں آپ کی کونسی عادتیں ذیابطیس کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں؟

ہر انسان کی چند عادات ہوتی ہیں جس نے اسے بہت پیار ہوتا ہے اور وہ انہیں کسی صورت نہیں چھوڑنا چاہتا لیکن آج ہم آپ کو آپ کی چند ایسی عادات کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جن کی وجہ سے آپ بڑی بیماری کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔
وہ بڑی بیماری ہے ذیابطیس، جی ہاں آپ کی روزمرہ کی زندگی میں چند عادات ایسی بھی ہوتی ہیں جو آپ کو ذیابطیس جیسے خطرناک مرض میں مبتلا کر سکتی ہیں، وہ کونسی عادات ہیں اور ان سے چھٹکارہ کیسے پانا ہے یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

ذیابطیس میں مبتلا کرنے والی چند غیر محفوظ عادات

• چائے اور کافی سے پرہیز

یہاں ہم آپ سے ایسی چند عادات کا ذکر کر رہے ہیں جن کو طبی سائنس نے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا باعث قرار دیا، ان میں ایک ہے چائے اور کافی سے ضرورت سے زیادہ پرہیز کرنا، یہ بات ٹھیک ہے کہ چائے اور کافی کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہے مگر اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ آپ اسے بلکل ہی چھوڑ دیں بس یہ کریں کہ چینی کے بغیر ان کا استعمال کریں، مختلف طبی رپورٹس میں ثابت ہوا ہے کہ کافی یا چائے نوشی سے ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

• رات دیر تک جاگنا

اکثر لوگ دیر رات تک جاگنا پسند کرتے ہیں اور اس کی عادتے ہی بنا لیتے ہیں جس سے دن بہ دن ان کی صحت متاثڑ ہوتی ہے اور پھر آہستہ آہستہ ان کی یہ عادت جو انہیں مزہ دیتی ہے بعد میں انہیں ذیابطیس جیسے خطرناک مرض میں مبتلا کر دیتی ہے، طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ رات گئے اور صبح تک جاگتے رہتے ہیں ان میں ذیابیطس کے مرض تشکیل پانے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔

• سرگرمیوں سے دوری

یہ ضروری نہیں کہ آپ کے پاس کوئی ذہنی دباؤ ٹینشن ہو تب ہی آپ ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں دراصل یہ تاثر غلط ہے، اگر آپ خود کو کم سے کم سرگرم رکھتے ہیں اردگرد کے معاملات سے خود ہو دور رکھتے ہیں اور مختلف سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوتے تو یہ بھی آپ کے لئے ذیابطیس میں مبتلا ہونے کا ایک خطرہ پیدا کر سکتا ہے جسمانی سرگرمیوں کا سلسلہ پورا دن جاری رہنا چاہیے ورنہ بلڈ شوگر لیول مستحکم نہیں رہتا۔

• رات دیر تک کھاتے رہنا

اگر آپ رات دیر تک کھاتے پیتے رہتے ہیں تو فوری یہ عادت چھوڑ دیں کیونکہ آپ کی یہ عادت آپ کے لئے خطرہ پیدا کر سکتی ہے اور یوں آپ ذیابطیس کا شکار ہو سکتے ہیں اس لئے ہمیشہ وقت پر سوئیں اور وقت پر کھائیں۔

• زیادہ سوچنا

اگر آپ کو فکر مند رہنے کی عادت ہے اور آپ ضرورت سے زیادہ سوچتے ہیں تو اس سے ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں اور پھر یہ تناؤ بلڈشوگر لیول کو بڑھاتا ہے، دل کی دھڑکن تیز کر دیتا ہے، بلڈ پریشر ہائی ہو جاتا ہے جبکہ اس سے جسمانی مدافعتی نظام بھی کمزور ہوجاتا ہے اور یوں ذیابطیس کا خطرہ لاحق ہوتا ہے، اس لئے کم سوچنے اور اچھا سوچنے کی عادت بنا لیں۔

• احتیاطی تدابیر

اپنی غذا میں اس جز کو دہی، بیریز، چنے اور کالے چنوں کو شامل کریں، پلاسٹک کے برتن میں کھانا رکھ کر مائیکرو اون میں گرم کر کے نہ کھائیں، پانی زیادہ سے زیادہ پیا کریں، ناشتہ لازمی کریں، نمک کا استعمال کم کریں اور ورزش کو زندگی کا اہم حصہ بنا لیں۔

Sugar Ka Khatra Barhane Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugar Ka Khatra Barhane Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugar Ka Khatra Barhane Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9295 Views   |   01 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

صرف ٹینشن ہی ذیابطیس کی وجہ نہیں۔۔۔ جانیں آپ کی کونسی عادتیں ذیابطیس کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں؟

صرف ٹینشن ہی ذیابطیس کی وجہ نہیں۔۔۔ جانیں آپ کی کونسی عادتیں ذیابطیس کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ صرف ٹینشن ہی ذیابطیس کی وجہ نہیں۔۔۔ جانیں آپ کی کونسی عادتیں ذیابطیس کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔