انابیہ، جنت کا دروازہ ! قرآن پاک میں موجود خوبصورت نام اور معنیٰ جو والدین اپنی بیٹیوں کے لیے رکھنا خوش قسمتی سمجھتے ہیں

بیٹیاں اللہ کی رحمت ہوتی ہیں اور ان کا نام رکھتے ہوئے والدین بہت زیادہ سوچتے ہیں کہ کون سا نام ان کی ننھی پری کے لیے زیادہ مناسب ہوگا کس نام کے معنی یا اثرات مثبت ہوں گے کیونکہ نام کے اثرات شخصیت پر پڑتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مسلمان والدین بچیوں کا نام رکھنے کے لیے قرآن سے مدد حاصل کرتے ہیں کیونکہ قرآنِ پاک ایک مکمل مجموعہ ہے جس میں ہر چیز کا بہترین حل موجود ہے۔

آج ہم آپ کو بتاتے ہیں خوبصورت معنوں والے کچھ ایسے نام جو قرآنِ پاک میں موجود ہیں تاکہ آپ بھی اپنی بیٹیوں کے یہ خوبصورت نام رکھ سکیں۔

٭ زنجیل:

زنجیل عربی اور فارسی کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں: " جنت کا چشمہ، خوشبودار پودا جس سے گلشن مہکتا رہے۔" یہ نام مسلمانوں سے زیادہ عیسائیوں میں مشہور ہے۔ اس کے معنی یقیناً آپ کو بھی پسند آئے ہوں گے۔

٭ انابیہ:

انابیہ لفظ عربی اور مصری زبان کا ماخذ ہے جس کے معنی ہیں: " جنت کا دروازہ، معصوم، روشن، تارہ۔" یہ نام پچھلے کچھ سالوں میں پاکستان میں بھی بہت زیادہ رکھا گیا ہے۔

٭ وردہ:

خوبصورت نام وردہ کے معنی ہیں " گُلاب کا پھول، مہک، تازگی۔" اس نام کو ہر دور میں پسند کیا گیا ہے۔ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دبئی اور فلسطین میں بھی وردہ ایک پسندیدہ نام ہے۔

٭ مریم:

قرآن پاک میں 4 مرتبہ سے زائد یہ نام استعمال ہوا ہے۔ اس کے معنی ہیں: " پاک دامن، خوبصورت، متقی، پسندیدہ۔ " یہ نام عرب ممالک میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ ہر خاندان میں ایک مریم ضرور ہوتی ہے۔

٭ آیت:

قرآنی آیت سے مماثل اس نام کے معنی ہیں: " اشارہ، واضح دلیل، پاک، سچ، حقیقت، راستہ". اس نام کو پاکستان سے زیادہ لبنان میں رکھا جاتا ہے۔

امید ہے آپ کو یہ خوبصورت نام ضرور پسند آئے ہوں گے۔ اگر آپ بھی کسی نام کے معنی یا مکمل معلومات جاننا چاہتے ہیں، ہمیں کے فوڈز کے کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا !

By Shahzad  |   In News  |   0 Comments   |   966 Views   |   24 May 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about انابیہ، جنت کا دروازہ ! قرآن پاک میں موجود خوبصورت نام اور معنیٰ جو والدین اپنی بیٹیوں کے لیے رکھنا خوش قسمتی سمجھتے ہیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (انابیہ، جنت کا دروازہ ! قرآن پاک میں موجود خوبصورت نام اور معنیٰ جو والدین اپنی بیٹیوں کے لیے رکھنا خوش قسمتی سمجھتے ہیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.