کینسر ایک مہلک مرض ہے جس کا علاج اگرچہ اب ممکن ہے لیکن نہ تو یہ سستا ہے کہ ہر کوئی کرواسکے دوسرا یہ کہ اس مرض کا علاج بھی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ اکثر مریض اس وجہ سے بھی جان داؤ پر لگا دیتے ہیں کیونکہ وہ ان علامات پر غور نہیں کرتے جو ان کا جسم انھیں بتا رہا ہوتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں وہ علامات کیا ہیں تاکہ آپ بروقت اس مرض کو جان کر علاج کی طرف بڑھ سکیں۔
گٹھلی بننا
برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق جسم کے کسی بھی حصے میں گلٹھی یا سوجن پیدا ہوجائے اور بڑھنے لگے تو اسے کینسر کی کاموش علامت سمجھ کر معائنہ کروالینا چاہیے۔ اسے نظر انداز کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
وزن گرنا
اچانک بھوک یا وزن میں کمی بھ کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔ بھوک کا احساس کم ہونا آنتوں کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔
بہت زیادہ پسینہ
اگر کسی کو اچانک سے بہت زیادہ پسینہ آنے لگے اور بخار محسوس ہو تو یہ بھی کینسر کی ممکنہ نشانی ہوسکتی ہے۔ اس صورت میں فوراً ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔
تھکن اور جسم میں درد
اگر گلے میں خراش محسوس ہو تو یہ گلے کے کینسر جبکہ پیٹ میں اٹھنے والا درد آنتوں کے کینسر کی علامت ہوسکتا ہے۔ جسم میب درد اور تھکن کا ہونا اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ آپ کے جسم کے کسی حصے کو علاج کی ضرورت ہے لہذا انھیں نظر انداز ہر گز نہ کریں۔
خون بہنا
کسی چوٹ کے لگے جسم کے حصے میں زخم بننے لگنا یا خون آنا کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔ الٹی اور پیشاب وغیرہ میں خون آجائے تو ڈاکٹر کے پاس جانے میں دیر ہر گز نہ کریں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pairon Mein Sujan Aur Paseena and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pairon Mein Sujan Aur Paseena to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.