یہ 25 لاکھ کا تحفہ میرے ابو نے دیا تھا ۔۔ اینکر عمران خان کا سفید رنگ کا عالیشان گھر، ان سے متعلق دلچسپ معلومات

ویسے تو کئی اینکرز اور صحافی ہیں جو پاکستانی میڈیا پر توجہ حاصل کر ہی لیتے ہیں لیکن کچھ ایسے ہیں جن کی شہرت عام پاکستانیوں میں بھی ہے۔

صحافی عمران ریاض خان کا شمار ان صحافیوں میں ہوتا ہے جو کہ اپنی بات کو کہنے میں جھجھک محسوس نہیں کرتے ہیں، جبکہ ان کا بیانیہ بھی ہمیشہ ہی سے عام عوام میں مقبول دکھائی دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے اپنا پروگرام کرنے والے عمران ریاض خان نے ایکسپریس کو بطور رپورٹر جوائن کیا تھا، مگر اپنی صلاحیتوں کی بنا پر بہت جلد ہی اسکرین پر بھی دکھائی دینے لگے۔

اور پھر ایکسپریس کے بعد دنیا نیوز، جی این این، سماء میں بھی اپنے پروگرام کرتے دکھائی دیے، البتہ اپنے اصولوں کی وجہ سے انہیں کئی بار مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، حال ہی میں سماء ٹی وی سے بھی ان کے اختلافات ہوئے تھے، جس کے بعد وہ اب ایکسپریس کا حصہ ہیں۔

عمران ریاض خان جس طرح ٹی وی پر دبنگ انداز میں دکھائی دیتے ہیں اسی طرح وہ نجی زندگی میں اپنے آپ کو رکھتے ہیں، وہ ایک بہترین شکاری ہیں اور شکار کرنا انہیں بے حد پسند ہے، البتہ ایک پروگرام میں یہ بھی بتا چکے ہیں کہ میں جتنا شکار کرتا ہوں، اس سے زیادہ تو پرندوں اور جانوروں کو آزاد کرتا ہوں۔

اسی طرح ان کی ہمت اور حوصلے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے جب کرونا کا دور دوراں تھا۔ عمران اور ان کی فیملی کے کئی افراد کرونا وائرس میں متبلا ہو گئے تھے۔ لیکن سب نے یہی فیصلہ کیا کہ علاج اور معالجہ گھر پر ہی ہوگا کوئی بھی اسپتال نہیں جائے گا۔ صورتحال اس حد تک سنجیدہ تھی کہ آکسیجن سیلنڈر تک منگوانے کی نوبت آ گئی تھی کیونکہ سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، لیکن پوری فیملی نے کرونا کے مشکل وقت میں ہمت نہیں ہاری اور اسے شکست دی۔

عمران ریاض کے والد ریاض خان پٹھان فیملی سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ عمران کے اپنے بھائیوں سے کافی دوستانہ تعلقات ہیں۔ 14 اگست کو پیدا ہونے والے عمران نے پاکستانی صحافت میں ان تمام لوگوں کی توجہ حاصل کی جو کہ یکطرفہ بیانیہ لے کر چل رہے تھے۔

حال ہی میں عمران خان کی حکومت اور پی ڈی ایم کی تحریک کے حوالے سے بھی عمران ریاض خان کے تجزیے کو کافی تقویت ملی، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عمران ریاض خان کو کافی سنا اور دیکھا جا رہا ہے۔

عمران ریاض خان اپنی بیٹی سے ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں، اسے بہترین تعلیم دلانے اور بہترین تربیت کے لیے بھی فکر مند رہتے ہیں۔ جبکہ عمران ریاض خان صرف اینکر کے طور پر ہی مشہور نہیں ہیں بلکہ ان کے سفید رنگ کے عالیشان گھر کی وجہ سے بھی وہ مشہور ہیں۔ نیو ڈیفنس روڈ پر عمران ریاض خان کا گھر 4 کنال کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جس میں داخل ہوتے ہی آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ شاید کسی محفل میں داخل ہو گئے ہوں۔

گھر کا ایک حصہ یعنی دو کنال پر گھر تعمیر ہے جبکہ دوسرے دو کنال پر ہریالی اور لان موجود ہے، جبکہ اسی لان میں خوبصورت مور اور دیگر جانور اور پرندے بھی لائے جائیں گے۔

گھر اس حد تک کشادہ اور وسیع ہے کہ یہاں ایک چھوٹی سی لائبریری بھی موجود ہے، جبکہ والدین اور دیگر بھائی بھی اس گھر میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ایک اور دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ عمران خان نے ایک ایسی گاڑی بھی تعمیر کرائی ہے جو کہ گھر ہی کی طرح ہے۔ ٹرک نما اس گاڑی کے پچھلے حصے میں کچن، بیڈ، ریسٹ روم، سمیت تمام ضروریات زندگی سے متعلق چیزیں موجود ہیں۔ یہ گاڑی عام طور پر پکنک یا شکار کے وقت جاتے ہوئے ہی استعمال کی جاتی ہے۔ اس وین نما گھر سے متعلق عمران نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ والد نے اسے تیار کیا ہے جبکہ اس کی قیمت 25 لاکھ کے قریب بنتی ہے۔

عمران ریاض خان عام طور پر پاکستان اور قومی سلامتی سے متعلق بات چیت کرتے دکھائی دیتے ہیں، ایک ایسے صحافی جو پہلے پاکستان کی سوچتے ہیں۔ اگرچہ اس میں انہیں اپنے دشمن کی ہاں میں ہاں ملانی پڑے، مگر ملک کے مفاد میں وہ ہر حد تک جا سکتے ہیں۔

Ye Mere Walid Ka Tohfa Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ye Mere Walid Ka Tohfa Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ye Mere Walid Ka Tohfa Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   4829 Views   |   17 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

یہ 25 لاکھ کا تحفہ میرے ابو نے دیا تھا ۔۔ اینکر عمران خان کا سفید رنگ کا عالیشان گھر، ان سے متعلق دلچسپ معلومات

یہ 25 لاکھ کا تحفہ میرے ابو نے دیا تھا ۔۔ اینکر عمران خان کا سفید رنگ کا عالیشان گھر، ان سے متعلق دلچسپ معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ 25 لاکھ کا تحفہ میرے ابو نے دیا تھا ۔۔ اینکر عمران خان کا سفید رنگ کا عالیشان گھر، ان سے متعلق دلچسپ معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔