جب آپ سجدہ کرتے ہیں تو۔۔ کیا نورا فتیحی بھی نماز پڑھتی ہیں؟ اداکارہ نے 5 وقت نماز سے متعلق کیا انکشاف کردیا؟

نورا فتیحی ایک مشہور ڈانسر ہیں جو بھارت سمیت دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ نورا رقص کرنے کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اسلام اور نماز کے ساتھ گہرے تعلق کے بارے میں انکشاف کیا۔

ایک انٹرویو میں کینیڈین رقاصہ نورا نے کہا کہ نماز ایک مراقبہ کی طرح ہے، جو بندوں کو اپنے خالق سے ملنے کا سبب بنتی ہے اور روحانی اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

انٹرویو کے میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ کیا وہ روزانہ نماز پڑھتی ہیں، تو نورا نے کہا، ہاں، ہاں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب آپ اپنے خالق کے ساتھ جڑتے ہیں تو آپ روحانی اور ذہنی طور پر ایک خاص دائرے میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے میں کیا خوبصورت بات ہے، یہ وہی شخص بتا سکتا ہے۔

نورا کا کہنا تھا کہ نماز کا وقت وہ وقت ہوتا ہے جب آپ ہر کام کاج سے رک جاتے ہیں اور آپ اپنے خالق کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اداکارہ نے اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے دن میں پانچ وقت کی نماز نہیں پڑھ پاتیں۔

نورا نے مزید کہا کہ دن میں پانچ وقت کی نماز ادا کرنا بہت اچھی بات ہے، میں یہ نہیں کہہ رہی کہ میں دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں، بعض اوقات بہت مصروف رہتی ہوں تو کبھی 2 یا 3 پڑھ پاتی ہوں۔

نماز کے عمل کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا،جب آپ سجدہ کرتے ہیں، جب آپ کا سر فرش پر ہوتا ہے، یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب آپ استغفار کر رہے ہوتے ہیں،یہ وہ لمحہ ہے جب آپ مکمل طور پر ایک مختلف سطح پر خدا سے جڑے ہوئے ہیں۔

Nora Fatehi Reveals About Performing Namaz

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nora Fatehi Reveals About Performing Namaz and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nora Fatehi Reveals About Performing Namaz to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   898 Views   |   17 Apr 2024
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جب آپ سجدہ کرتے ہیں تو۔۔ کیا نورا فتیحی بھی نماز پڑھتی ہیں؟ اداکارہ نے 5 وقت نماز سے متعلق کیا انکشاف کردیا؟

جب آپ سجدہ کرتے ہیں تو۔۔ کیا نورا فتیحی بھی نماز پڑھتی ہیں؟ اداکارہ نے 5 وقت نماز سے متعلق کیا انکشاف کردیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جب آپ سجدہ کرتے ہیں تو۔۔ کیا نورا فتیحی بھی نماز پڑھتی ہیں؟ اداکارہ نے 5 وقت نماز سے متعلق کیا انکشاف کردیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔