کیلشئیم کی کمی آپ کے بالوں کو کس طرح نقصان پہنچاتی ہے؟ بالوں کے لئے کیلشئیم کیوں ضروری ہے؟

کیلشیم انسانی جسم کی تشکیل میں انتہائی اہمیت کے حامل کیمیائی عناصر میں سے ایک ہے، اور یہ دانتوں اور ہڈیوں کی نشونما کے لئے ضروری ہے، پٹھوں کے سکڑنے، اعصابی تحریکوں کی ترسیل اورخون جمنے کےعمل میں مدد کرتا ہے۔ ۔ کیلشیم کی کمی عام طور پر صحت کے مسائل کا باعث بنتی ہے جیسےکہ: آسٹیوپوروسس، رکٹس، پٹھوں کی کمزوری، ڈیری مصنوعات، پنیر وغیرہ کیلشیم سے بھرپور غذائیں ہیں، اور انہیں تازہ یا ڈبے میں بند مچھلیوں، کچھ جوس اور مخصوص قسم کی سبزیوں جیسے بروکولی، پالک اور بند گوبھی میں شامل کیا جاتا ہے، اور ہم اس کے فوائد کے بارے میں بات کریں گے۔

بالوں کے لیے کیلشیم کے فوائد

عورت اپنے بالوں کی خوبصورتی کو عزیز رکھتی ہے اور ہمیشہ ان کی ظاہری شکل کو بہتر بنانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کی کوشش کرتی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ وٹامنز اور منرلز سے بھرپور متوازن غذا جیسے: زنک، آئرن اور کیلشیم صحت مند بالوں کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
٭حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کیلشیم سے بھرپور صحت مند غذا بالوں کی نشوونما کو فروغ دیتی ہے اور بالوں کو گرنے سے روکتی ہے۔ اینڈروجینک ہارمون بالوں کی نشوونما کو متحرک کرتا ہے، کیونکہ کیلشیم اینڈروجینک ہارمون کی تشکیل اورتعمیر کے بنیادی بلاکس میں سے ایک ہے۔
٭ کیلشیم بعض خامروں کی تشکیل میں جاتا ہے جیسا کہ انزائم بائیوٹن، جو نئے خلیوں کی نشوونما کو فروغ دیتا ہے اور اس وجہ سے نئے بالوں کی تشکیل ہوتی ہے۔

٭ٹوٹے ہوئے بالوں کا علاج کرتا ہے۔

٭یہ بالوں کو نمی بخشتا ہے اس طرح خشکی اور بالوں کا روکھا پن کم ہوتا ہے۔

کیلشیم سے بھرپور غذائیں

بالوں کے لیے کیلشیم کے فوائد صحت مند اور مضبوط بالوں کے لیے ہیں اور بالوں کے لیے کیلشیم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کیلشیم سے بھرپور ان اہم ترین ذرائع کو جانا جائے جنہیں زیادہ سے زیادہ کیلشیم حاصل کرنے کے لیے کھانوں میں شامل کرنا چاہیے۔ ہم جانتے ہیں کہ کیلشیم ہمارے جسم میں قدرتی تناسب میں موجود ہوتا ہے لیکن اسے مختلف غذائی ذرائع سے معتدل مقدار میں، حاصل کرنا ضروری ہے۔ ان میں سے چند ذرائع یہ ہیں:

دودھ کی بنی ہوئی اشیاء

دودھ کی مصنوعات سے مراد وہ غذائیں ہیں جن میں دودھ ان کی تیاری کا بنیادی جزو ہے، جیسے پنیر، دہی، کریم، دودھ، جہاں دودھ سے منسلک بہت زیادہ کیلشیم کے ذرائع ہیں، اور دہی کے ہر کپ میں کیلشیم کا تناسب 245 گرام، اور گائے کے پورے دودھ کے ہر کپ میں 352 ملی گرام ۔ پرمیزان پنیر میں 331 ملی گرام کیلشیم ہوتا ہے، اس لیے آپ ناشتے میں ایک گلاس دودھ پی سکتے ہیں یا سلاد میں پنیر شامل کر سکتے ہیں، جس سے جسم میں کیلشیم کا تناسب بہتر ہوتا ہے۔

سبزیاں

سبز پتوں والی سبزیاں کیلشیم اور آئرن کا بھرپورذریعہ ہیں ۔ پکی ہوئی پتوں والی ہری سبزیوں کے ہر کپ میں 266 ملی گرام کیلشیم ہوتا ہے، جو جسم کو درکار کیلشیم کی روزانہ کی مقدار کا ایک چوتھائی حصہ ہے۔

مچھلی

مچھلی جسم کو کیلشیم کی مناسب مقدار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ سالمن کیلشیم کا بھرپورذریعہ ہے۔ سالمن کا ایک ٹکڑا، جس کا وزن 85 گرام ہے، جسم کو روزانہ درکار کیلشیم کا 21 فیصد ہوتا ہے، جب کہ ڈبہ بند سارڈینز میں کیلشیم کا تناسب 35 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔

Calcium Ki Kami Balon Ke Liye Nuqsan Deh

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Calcium Ki Kami Balon Ke Liye Nuqsan Deh and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Calcium Ki Kami Balon Ke Liye Nuqsan Deh to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   6295 Views   |   21 Jun 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیلشئیم کی کمی آپ کے بالوں کو کس طرح نقصان پہنچاتی ہے؟ بالوں کے لئے کیلشئیم کیوں ضروری ہے؟

کیلشئیم کی کمی آپ کے بالوں کو کس طرح نقصان پہنچاتی ہے؟ بالوں کے لئے کیلشئیم کیوں ضروری ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیلشئیم کی کمی آپ کے بالوں کو کس طرح نقصان پہنچاتی ہے؟ بالوں کے لئے کیلشئیم کیوں ضروری ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔