جوان بیٹے کی موت کا صدمہ بہت بڑا ہے.. ریما خان کی مولانا طارق جمیل سے تعزیت! تصویر کے ساتھ پیغام بھی شئیر کردیا

"میں مولانا طارق جمیل سے ان کے بیٹے کی تعزیت کے لئے ملنے گئی. اس ملاقات میں مولانا صاحب اور ان کے گھر والوں نے مجھے سبق دیا کہ انسان کو ہر حال میں اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکانا چاہیے اور اللّٰہ تعالیٰ کی مرضی پر راضی رہنا چاہیے۔ اگرچہ جوان بیٹے کی موت بہت بڑا سانحہ ہے لیکن مولانا صبر کرنے والوں میں سے ہیں"

یہ کہنا ہے ملک کی نامور سینیر اداکارہ ریما خان کا جنھوں نے حال ہی میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی اور ساتھ میں دل چھو لینے والا پیغام بھی تحریر کیا.

ریما خان نے لکھا کہ میں نے مولانا صاحب اور ان کے خاندان کے قول و فعل میں مکمل توازن دیکھا. وہ ناصرف زبان سے دین کا سبق دیتے ہیں بلکہ عملی طور پر اسلام سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کو اور ان کے خاندان کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے"

واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو مولانا طارق جمیل کے سب سے چھوٹے بیٹے عاصم جمیل نے خود کو سینے پر گولی مار کر خودکشی کر لی تھی جبکہ ریما خان اس سے قبل بھی دینی رہنمائی حاصل کرنے کے لئے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کرچکی ہیں.

Rima Khan Shared Hearffelt Message After Condoling Molana Tariq Jamil

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rima Khan Shared Hearffelt Message After Condoling Molana Tariq Jamil and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rima Khan Shared Hearffelt Message After Condoling Molana Tariq Jamil to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1301 Views   |   18 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

جوان بیٹے کی موت کا صدمہ بہت بڑا ہے.. ریما خان کی مولانا طارق جمیل سے تعزیت! تصویر کے ساتھ پیغام بھی شئیر کردیا

جوان بیٹے کی موت کا صدمہ بہت بڑا ہے.. ریما خان کی مولانا طارق جمیل سے تعزیت! تصویر کے ساتھ پیغام بھی شئیر کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جوان بیٹے کی موت کا صدمہ بہت بڑا ہے.. ریما خان کی مولانا طارق جمیل سے تعزیت! تصویر کے ساتھ پیغام بھی شئیر کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔