کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کہاں کروائیں؟ اہم معلومات جس سے بروقت کسی کی جان بچائی جاسکتی ہے

کینسر اب ایک قابلِ علاج مرض تو ہے لیکن اس کا علاج کافی مہنگا ہے جس کا خرچہ پاکستان میں غریب ہی نہیں بلکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا شخص بھی اٹھانے کے قابل نہیں ہوتا۔ اس آرٹیکل میں ہم ان اسپتالوں کے بارے میں اپنے قارئین کو آگاہ کریں گے جو اس موذی مرض کی تشخیص اور علاج کی سہولیات مفت فراہم کررہے ہیں۔

کراچی میں بچوں کے کینسر کے مفت علاج کے دو اسپتال ہیں

سماء ٹی وی کی رپورٹ کے ،طابق جناح اسپتال کے ڈاکٹر خلیل مہر نے بتایا کہ کراچی میں انڈس اسپتال میں کینسر کے شکار بچوں کا مکمل طور پر مفت علاج کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر خلیل کا کہنا ہے کہ انڈس اسپتال بچوں سے متعلق بہت اچھا کام کر رہا ہے، وہاں جتنے بھی بچے ہیں انہیں مکمل مفت علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

اسی حوالے سے انڈس اسپتال میں بچوں کے کینسر کے ڈاکٹر احمر حامد نے بتایا کہ “کراچی میں بچوں میں کینسر کی بیماری کا مفت علاج انڈس اسپتال اور این آئی سی ایچ میں ہوتا ہے، اس مرض کا علاج سنگل سسٹم کے تحت نہیں ہوتا، اس میں بہت سے لوگ جڑے ہوتے ہیں، ہمارے ہاں کینسر کا مکمل علاج ہوتا ہے، کیموتھیراپی اور سرجری بھی ہوتی ہے، لیکن بچوں کی ریڈیوتھیراپی نہیں ہوتی، انہیں ہم آغا خان یا ضیاء الدین اسپتال بھیجتے ہیں تاہم ان کے علاج کے پیسے انڈس اسپتال ہی ادا کرتا ہے“

بچوں میں زیادہ تر خون کا سرطان ہوتا ہے

ڈاکٹر احمر نے یہ بھی کہا کہ بچوں میں سب سے زیادہ خون کا کینسر پایا جاتا ہے اور مریضوں کی دن بہ دن بڑھتی تعداد کی وجہ سے سول اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں اس حوالے سے علاج شروع کیے جانے کی ضرورت ہے۔

بالغ افراد کے کینسر کے لئے مفت طبی سہولیات

جہاں تک سوال بالغ کینسر کے مریضوں کا ہے تو ان کے لئے کرن اور جناح اسپتال میں مکمل طور پر مفت علاج کی سہولیات موجود ہیں اس کے علاوہ سول اسپتال میں بھی ریڈیو تھیراپی کے علاوہ کینسر کی تمام بیماریوں کا علاج ہوتا ہے۔ بالغ افراد میں خواتین زیادہ تر چھاتی کے سرطان جبکہ مرد عموماً منہ کے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں جس کی بڑی وجہ پان اور گٹکے کی زیادتی ہے۔

Cancer Ke Mareez Muft Ilaj Kahan Karwayn

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Cancer Ke Mareez Muft Ilaj Kahan Karwayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cancer Ke Mareez Muft Ilaj Kahan Karwayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1285 Views   |   18 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کہاں کروائیں؟ اہم معلومات جس سے بروقت کسی کی جان بچائی جاسکتی ہے

کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کہاں کروائیں؟ اہم معلومات جس سے بروقت کسی کی جان بچائی جاسکتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کہاں کروائیں؟ اہم معلومات جس سے بروقت کسی کی جان بچائی جاسکتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔