ہندوستان اور پاکستان کو علیحدہ ہوئے سالوں گزر گئے لیکن ان کے ذوق و شوق میں زرا تبدیلی نہیں آئی، آج بھی نہ جانے کتنے ایسے کھانے ہیں جو دونوں ممالک میں ایک ہی طرح کے بنتے ہیں اور بہت پسند کئے جاتے ہیں۔ خاص کر مغلائی دور کے شاہی کھانے جن کے ذائقوں کا آج تک کوئی ثانی نہیں ہے۔
حال ہی میں برطانیہ کے ایک فوڈ نیٹ ورک کے پیج ٹیسٹی یو کے نے قورمہ بنانے کی ترکیب شئیر کی تھی، جس کے سوشل میڈیا پر آتے ہی پورا برصغیر ان پر ٹوٹ پڑا۔
پاک و ہند کی عوام کو متحد کرنے والی یہ ڈش راتوں رات ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی، جہاں صارفین نے انگریزوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور قورمے کی اس توہین پر معافی کا مطالبہ بھی کردیا۔
ایک صارف نے کہا کہ، پیسے لے لو بس اس ریسیپی کو ڈیلیٹ کردو۔ تو ایک انڈین نے کہا کہ، مرچ مصالحوں کے لیئے ہم پر قبضہ کیا تو کم از کم ہمارے کھانوں میں ہی ان مصالحوں کا استعمال کرلو۔
غصہ اتنا کہ کسی نے کہا یہ نسل پرستی ہے تو کسی نے اسے ہیٹ کرائم کا نام دیا۔
آئیے قورمے کی یہ انوکھی ریسیپی آپ کو بھی دکھاتے ہیں
یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد یقیناً آپ کو بھی غصہ آیا ہوگا قورمے کی اس توہین پر۔