Bhindi Hair Removal Tip
کیا آپ بھی جسم اور چہرے کے غیر ضروری بالوں سے پریشان ہیں اور آئے دن پارلر کے چکر لگاتی ہیں؟ تو آج ہم آپ کے لیئے لے کر آئے ہیں ایک ایسی زبردست سی ریمیڈی جو نہ صرف غیر ضروری بالوں کو بنا تکلیف کے ختم کرئے بلکہ آپ کے ویکس کا خرچہ بھی بچائے گی۔
ویسے تو آپ نے سنا ہوگا کہ بھنڈی بالوں کی نشونما کے لیئے بہت اچھی ہوتی ہے لیکن یقیناً یہ پہلی بار سن رہے ہوں گے کہ بھنڈی سے بال بھی صاف کئے جا سکتے۔ جی ہاں! یہ سچ ہے، آئیے آپ کو اس کا طریقہ کار بتاتے ہیں۔
بھنڈی سے غیر ضروری صاف کرنے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے کچھ بھنڈیوں کو دھو کر اسکے چھوٹے ٹکڑے کر لیں، اور تھوڑا سا پانی ملا کر اسے گرائنڈ کرلیں۔
۔ اس کے بعد ایک پین میں اس پیسٹ کو ڈال کر اتنا پکائیں کہ وہ گاڑھا ہوجائے۔
۔ پھر تھوڑی سی پھٹکری لے کر اسے پیس لیں اور دوسرے پین میں اسے ڈال کر چمچ کی مدد سے مکس کرتے رہیں یہاں تک کہ وہ سوکھ جائے پھر اسے نکال لیں، وہ پاؤڈر بن گیا ہوگا۔
۔ اب ایک پیالی میں بھنڈی کا پیسٹ اور پھٹکری کا پاؤڈر ڈال کر مکس کریں، مکس کرنے کے بعد اس میں چاول کا آٹا اور ٹوتھ پیسٹ شامل کریں۔ وہ فوم کی شکل میں ہوجائے گا، لیکن آپ نے اسے مکس کرتے رہنا ہے۔
۔ جب مکسچر بن جائے تو اسے مطلوبہ جگہ پر لگا کر 2 سے 3 منٹ چھوڑ دیں، اسکے بعد ٹشو یا کپڑے کی مدد سے پونچھ لیں۔
۔ آپ دیکھیں گی کس طرح یہ ریمیڈی بغیر کسی درد یا تکلیف کے غیر ضروری بالوں کو صاف کرتی ہے، آخر میں سب کر کے بس موسچرائزر لگا لیں۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Bhindi Hair Removal Tip and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bhindi Hair Removal Tip to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.