پاکستان بھارت کی سرحد نے بھی ان کا رشتہ نہیں توڑا ۔۔ جانیے جنرل ضیاء الحق کی بیٹی اور شتروگن سنہا کے بارے میں وہ معلومات، جو کوئی نہیں جانتا

جنرل ضاء الحق پاکستان کے مشہور شخصیات میں سے ایک تھے جنہیں پاکستان بھر میں شہرت حاصل تھی۔ لیکن جنرل ضیاء الحق کی ایک بیٹی بھی تھی، اگرچہ آج کے وقت میں ان کی بیٹی جے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں مگر یہ خبر ہو سکتا ہے آپ کے نئی ہو۔
Kfoods.com ایک ایسی ہی خبر لائی یے جس میں آپ کو بتائیں گے کہ مشہور بھارتی اداکار اور جنرل ضیاء کی بیٹی ایک دوسرے کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اورجنرل ضیاء الحق کی بیٹی کے بارے میں۔

جنرل ضیاء الحق کی بیٹی کا نام زین ضیاء ہے جبکہ زین ضیاء جنرل ضیاء الحق کی چہیتی بیٹی ہیں۔ زین ضیاء بچپن ہی سے والد کے قریب رہی ہیں۔ چونکہ زین ضیاء ذہنی طور پر کمزور ہیں اور عام انسانوں سے مختلف ہیں اسی لیے جنرل ضیاء اپنی بیٹی سے بے حد پیار کرتے تھے۔
بھارتی اداکار شتروگن سنہا بھی زین ضیاء سے بے حد پیار کرتے ہیں، شتروگن سنہا زین ضیاء کی معصومیت اور ان کی بے پناہ محبت کے قائل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ زین ضیاء سے ملنے پاکستان آتے رہتے ہیں۔

2012 میں دی انڈئین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق شتروگن سنہا زین ضیاء سے ملنے پاکستان آئے تھے۔ شتروگن سنہا اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر خود چل کر آئے تھے۔ زین ضیاء سے ملنے کے بعد شتروگن سنہا کا کہنا تھا کہ زین بہت خوش تھیں مجھ سے ملنے کے بعد، وہ میری بہت پیاری سی بہن ہے اور میں اسے بے حد پیار کرتا ہوں۔

شتروگن سنہا اور زین ضیاء ایک دوسرے سے بے حد پیار کرتے ہیں۔ زین شتروگن کو اپنا بڑا بھائی مانتی ہے جبکہ شتروگن انہیں اپنی بہت پیاری سی چھوٹی بہن تصور کرتے ہیں۔ شتروگن کا مزید کہنا تھا کہ زین نے مچھلی، بریانی، سبزیوں کی ڈشوں سے ہماری تواضع کی تھی، یہ سب کھانے انہوں نے خود بنائے تھے۔ سب کھانے لاجواب تھے۔ زین ضیاء کی جانب سے شتروگن سنہا کی اہلیہ پونم پانڈے سے بھی بات چیت کی گئی جبکہ ان کی بیٹیوں کو بھی دعائیں دی گئیں۔

زین ضیاء کہتی ہیں کہ ہمارا رشتہ کسی سرحد میں قید نہیں ہے، پیار اور محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے۔ شتروگن سنہا اور زین ضیاء جنرل ضیاء کے وقت سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں جبکہ بھائی بہن کا یہ رشتہ جنرل ضیاء کی زندگی میں ہی شروع ہوا تھا۔

Sarhadon Ne Bhi In Ka Rishta Nhe Tora

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sarhadon Ne Bhi In Ka Rishta Nhe Tora and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sarhadon Ne Bhi In Ka Rishta Nhe Tora to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   33415 Views   |   21 Aug 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پاکستان بھارت کی سرحد نے بھی ان کا رشتہ نہیں توڑا ۔۔ جانیے جنرل ضیاء الحق کی بیٹی اور شتروگن سنہا کے بارے میں وہ معلومات، جو کوئی نہیں جانتا

پاکستان بھارت کی سرحد نے بھی ان کا رشتہ نہیں توڑا ۔۔ جانیے جنرل ضیاء الحق کی بیٹی اور شتروگن سنہا کے بارے میں وہ معلومات، جو کوئی نہیں جانتا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پاکستان بھارت کی سرحد نے بھی ان کا رشتہ نہیں توڑا ۔۔ جانیے جنرل ضیاء الحق کی بیٹی اور شتروگن سنہا کے بارے میں وہ معلومات، جو کوئی نہیں جانتا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔