چہرے پر گرمی سے ایکنی زیادہ ہوگئی ہے تو شگفتہ اعجاز نے گھر بیٹھے کونسا سستا فیشل کرنے کا طریقہ بتادیا

شگفتہ اعجازہماری بہت جانی پہچانی اداکارہ ہیں، اپنے ڈراموں سے تو وہ اپنے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا ہی لیتی ہیں اس کے علاوہ اکثر اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے کھانا پکانے کی وڈیوزاپنے ناظرین کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں۔ لیکن وہ ایک بہترین اداکارہ کے ساتھ ماہر شیف اور ایک منجھی ہوئی بیوٹیشن بھی ہیں۔ وہ اپنا یہ تجربہ بھی اپنی وڈیوز کے ذریعے اپنے ناظرین کے سامنے پیش کرتی رہتی ہیں ، اس دفعہ انہوں نے ٹین ایجر بچیوں کا ایک دیرینہ مسئلہ حل کردیا، جوان ہوتی ہوئی بچیوں کا ایک مسئلہ ایکنی اور پمپلز ہوتے ہیں۔ جس سے ان کا چہرہ ڈل ہوجاتا ہے، اور ان کی خوداعتمادی میں کمی آتی ہے۔ چنانچہ ان تمام بچیوں کے لئے جو کہ اسکول، کالج ، یونیورسٹی جاتی ہیں ان کے اس مسئلے کے حل کے لئے انہوں نے اپنی بیٹی کے اوپر پورا یہ پروسیجراسٹیپ بائی اسٹیپ کر کے دکھایا۔

سب سے پہلے کلینزر سے چہرے کی کلینزنگ کریں گے اور کلینزنگ سے پہلے ہاتھ اچھی طرح دھولیں گے تاکہ کسی قسم کے جراثیم چہرے پر نہ لگیں۔ اس کے بعد ہائیڈرو بوسٹ فیس واش سے چہرہ اچھی طرح دھوئیں گے۔ اس کے بعد چہرہ خشک کر کے اسکن پیلر سے اسکن کو پیل کریں گے، یہ اسکرب کی جگہ استعمال ہوتا ہے۔ یہ اسکن کو اندر تک صاف کر کے جلد کو ملائم اور ہموار کر دیتا ہے۔ یہ سب ہلکے ہاتھوں سے کرنا ہے ورنہ ایکنی خراب ہو جائے گی۔ اس کے بعد کسی اچھے اسکن ٹونر سے اسکن کو ٹون کریں گے، اور جب ٹونر خشک ہوجائے تو پھر ماسک لگایا جائے گا۔ ماسک میں دوکھانے کے چمچ ملتانی مٹی اور ایک چائے کا چمچ صندل پاؤڈر لیں اور اس کو عرقِ گلاب سے گھول لیں۔ اس ماسک کو گھولنے کے لئے پیالہ بھی مٹی کا ہی لیں تو اچھا ہے کیونکہ مٹی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ جہاں ایکنی زیادہ ہو وہاں موٹی تہہ لگائی جائے گی۔ جب ماسک خشک ہوجائے تواسے نیم گرم پانی سے دھولیں۔ اگر ماسک لگانے سے کوئی جلن یا تکلیف ہو تو فوراً دھو لیں۔ اس کے بعد فائنل اسٹیپ آکسیجنیشن کریں گے جو کہ مشین کے ذریعے ہوگی اس عمل کو 5 منٹ تک کیا جائے گا( یہ آخری اسٹیپ اسکپ بھی کیا جاسکتا ہے)۔ اس پورے عمل سے جلد بہت نرم اور اس کی سطح بہت ہموار ہوجائے گی۔ یہ پورا عمل 3 سے4 دفعہ کرنے سے ایکنی بالکل ختم ہو جائے گی اورآپ کی جلد خوبصورت اور چمکدار نظر آئے گی۔

Shagufta Ejaz Acne Kese Khatam Karti Hain

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Shagufta Ejaz Acne Kese Khatam Karti Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shagufta Ejaz Acne Kese Khatam Karti Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Marwa  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4578 Views   |   07 Sep 2022
About the Author:

Marwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Marwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

چہرے پر گرمی سے ایکنی زیادہ ہوگئی ہے تو شگفتہ اعجاز نے گھر بیٹھے کونسا سستا فیشل کرنے کا طریقہ بتادیا

چہرے پر گرمی سے ایکنی زیادہ ہوگئی ہے تو شگفتہ اعجاز نے گھر بیٹھے کونسا سستا فیشل کرنے کا طریقہ بتادیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چہرے پر گرمی سے ایکنی زیادہ ہوگئی ہے تو شگفتہ اعجاز نے گھر بیٹھے کونسا سستا فیشل کرنے کا طریقہ بتادیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔