یہ شخص 30 سال سے اپنی نابینا اور نیم پاگل بیوی کو گدھا گاڑی پر لیکر کیوں گھومتا ہے؟ ایسی کہانی جو آپ کو بھی سوچنے پر مجبور کردے

محبت کے دعوے تو بہت لوگ کرتے ہیں لیکن اسے سچے دل سے نبھاتے بہت کم لوگ ہیں، اور جو ایسا کرتے ہیں وہ واقعی میں عظیم اور عزت کئے جانے کے لائق ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی ایک لازوال محبت کی داستان سنانے جارہے ہیں جسے سن کر یقیناً آپ بھی اس شخص کی محبت اور جذبے کو سلام کریں گے جس نے قدم قدم پر اپنی بیوی کا ساتھ دیا۔ آئیے شروع کرتے ہیں

یہ کہانی ہے ضلع بھکر کی تحصیل منکیرہ سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ عاشق حسین کی، عاشق اپنی بیوی کے ساتھ اس وقت اکیلے ایک ٹوٹے پھوٹے مکان میں رہ رہے ہیں۔ وہ مکان جسے اس کے مالکوں نے اس وجہ سے چھوڑا تھا کہ اسکی چھت کبھی بھی گر سکتی ہے، عاشق حسین اور ان کی اہلیہ بے اولاد ہیں اور ان کا آگے پیچھے کوئی نہیں ہے جو انکی دیکھ بھال یا مدد کرئے اور جو جاننے والے رشتہ دار وغیرہ ہیں وہ بھی نہیں پوچھتے ہیں۔

عاشق حسین کی شادی کو تقریباً 50 سال ہوچکے ہیں اور پچھلے 20، 25 سال پہلے انکی بیوی معزوز ہوگئی تھی، دماغی بیماری کے علاوہ وہ نابینا بھی ہوگئی تھیں جس کے چلتے انکی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی عاشق کے اوپر ہی آگئی۔ معاشی حالات اتنے اچھے نہ تھے کہ بڑے ہسپتال میں انکا علاج کروایا جاسکے، جیسے تیسے محنت مزدوری کر کے عاشق حسین اپنی بیوی کے لیئے کھانے اور دوائیوں کا بندوبست کرتے ہیں۔ ان کی زندگی بہت ہی کسمپرسی میں گزر رہی ہے۔

عاشق حسین جب بھی مزدوری کرنے باہر جاتے ہیں تو اپنی گدھا گاڑی پر بیوی کو بھی ساتھ لے کر جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ، میں اس حالت میں اپنی بیوی کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا جبکہ مجھے معلوم ہے کہ وہ نہ تو دیکھ سکتی ہے اور نہ ہی ذہنی طور پر صحت مند ہے اوپر سے گھر کی بھی ایسی حالت نہیں ہے اور نہ ہی ہماری کوئی اولاد ہے جو میرے پیچھے اسکی دیکھ بھال کرئے، اپنی بیوی کے لیئے بس میں ہی ہوں جو ہوں۔

محبت اور وفاداری کی ایسی اعلیٰ مثال اور کہاں دیکھنے کو ملے گی؟
دیکھئیے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب سے بنائی گئی خصوصی ویڈیو:

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   1239 Views   |   19 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about یہ شخص 30 سال سے اپنی نابینا اور نیم پاگل بیوی کو گدھا گاڑی پر لیکر کیوں گھومتا ہے؟ ایسی کہانی جو آپ کو بھی سوچنے پر مجبور کردے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (یہ شخص 30 سال سے اپنی نابینا اور نیم پاگل بیوی کو گدھا گاڑی پر لیکر کیوں گھومتا ہے؟ ایسی کہانی جو آپ کو بھی سوچنے پر مجبور کردے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.