درد کی وجہ سے چلنے پھرنے سے بھی گئے.. گٹھیا کے مرض سے کیسے بچیں؟ جانیں اس تکلیف کو کم کرنے والا جادوئی تیل بنانے کا طریقہ

گٹھیا کا مرض ہڈیوں کے جوڑوں پر حملہ کر کے ان میں درد پیدا کرتا ہے جس سے چلنے پھرنے میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ اس مرض میں ہڈیوں سے سیال ختم ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ان میں روزمرہ کے عام فرائض انجام دیتے ہوئے رگڑ پیدا ہوتی ہے جس سے درد اٹھتا ہے۔ خاص طور پر زائد عمر کے افراد پر یہ مرض شدت سے حملہ آور ہوتا ہے۔

طرز زندگی کے عوامل

موٹاپا، تمباکو نوشی، اور خراب طرز زندگی گٹھیا کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔

گٹھیا کی علامات کو کم کرنے کے لیے تجاویز:

اپنے وزن کو کنٹرول کریں

زیادہ وزن آپ کے جوڑوں، خاص طور پر گھٹنوں اور کولہوں پر اضافی دباؤ ڈالتا ہے۔ وزن کم کرنے سے درد کو کم کرنے اور گٹھیا کے بڑھاؤ کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

باقاعدگی سے ورزش کریں

ہلکی پھلکی ورزشیں جیسے تیراکی، چہل قدمی اور سائیکلنگ جوڑوں کو بہتر بنا سکتی ہے اور درد کو کم کر سکتی ہے۔

صحت مند غذا

پھلوں، سبزیوں، اناج اور پروٹین سے بھرپور غذا سوزش کو کم کرنے اور جوڑوں کی مجموعی صحت کو فروغ دینے میں مدد کر سکتی ہے۔

ڈاکٹر بلقیس کا بتایا تیل

سرسوں کا تیل = 1 پاؤ، بیری کے پتے = 50 گرام، سرنجان تلخ = 50 گرام، لونگ = 25 گرام، جاوتری = 25 گرام، دار چینی = 25 گرام، اسگند ناگوری کا پاؤڈر = 50 گرام اور ایلوویرا کا گودا = 50 گرام اس کے علاوہ ہلدی 25 گرام لے کر تمام چیزوں کو سرسوں کے تیل میں ڈال کر پکائیں جبکہ ہلدی اور اسگند ناگوری آخر میں ڈالنا ہے۔ تمام چیزیں عرق چھوڑ دیں تو چولہا بند کردیں۔ تقریباً ایک ہفتے بعد تمام اجزاء چھان کر تیل الگ کر لیں اور اس تیل سے متاثرہ حصے پر مالش کریں۔

Dr Bilquis Nay Bataya Gathiya Ka Dard Kam Karnay Wala Jaddoi Tel

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Dr Bilquis Nay Bataya Gathiya Ka Dard Kam Karnay Wala Jaddoi Tel and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Bilquis Nay Bataya Gathiya Ka Dard Kam Karnay Wala Jaddoi Tel to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2047 Views   |   16 Sep 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

درد کی وجہ سے چلنے پھرنے سے بھی گئے.. گٹھیا کے مرض سے کیسے بچیں؟ جانیں اس تکلیف کو کم کرنے والا جادوئی تیل بنانے کا طریقہ

درد کی وجہ سے چلنے پھرنے سے بھی گئے.. گٹھیا کے مرض سے کیسے بچیں؟ جانیں اس تکلیف کو کم کرنے والا جادوئی تیل بنانے کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ درد کی وجہ سے چلنے پھرنے سے بھی گئے.. گٹھیا کے مرض سے کیسے بچیں؟ جانیں اس تکلیف کو کم کرنے والا جادوئی تیل بنانے کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔