کئی بار سوشل میڈیا ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔ انہی ویڈیوز میں سے کچھ اس حد حیرت انگیز ہوتی ہیں کہ عالمی توجہ بھی حاصل کر لیتی ہیں۔
انڈونیشیا کی ایک خاتون معلمہ کی ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں قرآن مجید کی سورۃ بقرہ کی تلاوت کر رہی تھیں کہ اچانک تلاوت رک جاتی ہے اور زمین پر گر جاتی ہیں۔
سر پر اسکارف اوڑھے اور عینک لگائے خاتون ختمہ القرآن کی محفل میں شریک تھیں اور محفل کے اختتام پر سورہ بقرہ کی آیات کی تلاوت کر رہی تھیں۔
حیرت انگیز طور پر جیسے ہی خاتون نے سورہ بقرہ کی آیت نمر 163 کی تلاوت کی، جن کا ترجمہ کچھ یوں ہے "اور تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے"۔ معلمہ تسلیمہ نے آیت نمبر 163 کو ختم بھی نہیں کیا تھا، اور وہ جہان فانی سے کوچ کر گئیں، محفل میں موجود خواتین انہیں دیکھ کر حیران بھی ہوئیں اور رشک بھی کر رہی تھیں کہ معلمہ کو ختم القرآن کے موقع پر سورہ بقرہ کی اس آیت کو پڑھتے ہوئے موت نصیب ہوئی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ویڈیو کو دیکھ کر خاتون کو خوش قسمت تصور کیا جا رہا ہے۔