کلونجی سے کریں 60 سے زائد بیماریوں کا علاج ۔۔ جانیئے کلونجی سے کون کون سی بیماریوں کا علاج با آسانی ممکن ہے؟

کولیسٹرول ، سر درد یا آنتوں کی بیماریاں، کلونجی 60 سے زائد بیماریوں کے لئے شفا رکھتی ہے، حضور اکرم ﷺکاارشاد ہے ''کلونجی استعمال کیا کرو کیونکہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری کیلئے شفا ہے'' اس حدیث سے ہی کلونجی کی اہمیت واضح ہو جاتی ہے۔
کلونجی کے استعمال سے کون کون سی بیماریوں کا خاتمہ ہو سکتا ہے اور اسے کس طرح استعمال کرنا چاہیئے، آیئے اس کی افادیت کے حوالے سے بات کرتے ہیں۔

• کلونجی کے حیرت انگیز فوائد

ماہرین کے مطابق کلونجی کے بیجوں کی شفائی تاثیر سات سال تک قائم رہتی ہے یعنی اسے کاشت کے 7 سال تک استعمال کر کے فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے، صحیح کلونجی کی پہچان یہ ہے کہ اگر اسے سفید کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں تو اس پر چکنائی کے داغ دھبے لگ جاتے ہیں،کلونجی کے بیج کھانوں میں خوشبو اور ذائقے کے لئے بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کلونجی کو اچار، مربہ اور دواؤں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، یہ دماغی کمزوری کو دور کرتی ہے، فالج کے مریض کے لئے کلونجی کے تیل کا استعمال مفید ہے، اس کو روزانہ صبح نہار منہ کھانے سے انسان بےشمار بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے، کلونجی کے دیگر فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔

• نظامِ ہاضمہ کے لئے مفید

کلونجی میں ایسے غذائی اجزاء اور غذائی ریشہ پایا جاتا ہے جو نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے، اس کے استعمال سے کھانے کے بعد پیٹ میں بھاری پن، گیس یا ریاح سے بھر جانے اور اپھارے کی شکایت دور ہوتی ہے ساتھ ہی یہ معدے کے لئے بھی مفید ہوتی ہے کلونجی کو سر کے کے ساتھ ملا کرکھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔

• سردی زکام میں مفید

سردی کا موسم آتے ہی زکام نزلہ کھانسی اور ٹھنڈ کی شکایات سامنے آنے لگتی ہیں اگر کلونجی کو بھون کر باریک پیس لیں اور کپڑے کی پوٹلی بنا کر بار بار سونگھیں اس سے زکام دور ہو جاتا ہے، سردی کی وجہ سے بار بار چھینکیں آئیں تو کلونجی بھون کر باریک پیس کر روغن زیتون میں ملا کر اس کے تین چار قطرے ناک میں ٹپکانے سے چھینکیں جاتی رہیں گی۔

• گردے اور مثانے کے مسائل دور کرنے کے لئے مفید

کلونجی گردوں اور مثانے کے جملہ امراض کے لئے بےحد فائدے مند ہے کلونجی پیشاب آور بھی ہے، اس کا جوشاندہ شہد میں ملا کر پینے سے گردے اور مثانے کی پتھری بھی خارج ہو جاتی ہے۔

• دانتوں کے لئے مفید

دانتوں کے لئے کلونجی کا تیل بےحد فائدے مند ہے اگر کلونجی کا پیسٹ بنا کر دانتوں پر لگایا جائے تو اس سے دانتوں کا درد اور ٹھنڈے گرم کی شکایت دور ہوتی ہے اگر دانتوں میں ٹھنڈا پانی لگنے کی شکایت ہو تو کلونجی کو سرکے میں جوش دے کر کلیاں کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔

• رنگت نکھارنے کے لئے بہترین

کلونجی صرف طبی فوائد ہی نہیں بلکہ خوبصورتی سے جڑے فوائد رکھتی ہے کلونجی صحت کے ساتھ ساتھ جلد کے لئے بھی بےحد مفید ثابت ہوتی ہے چہرے کی رنگت میں نکھار اور جلد صاف کرنے کے لئے کلونجی کو باریک پیس کر گھی میں ملا کر چہرے پر لیپ کرنے سے رنگت میں نکھار آتا ہے۔

• داغ دھبے اور دانے دور کرنے کے لئے مفید

دانے اور داغ دھبے آج کل ایک بڑا اہم مسئلہ ہے جس سے ہر کوئی پریشان ہے، چہرے سے داغ دھبے دانے دور کرنے کے لئے کلونجی باریک پیس کر، سرکے میں ملا کر سونے سے پہلے چہرے پر لیپ کریں اور صبح دھولیں اس طرح لیپ کرنے سے نہ صرف چہرے کی رنگت صاف و شفاف ہوگی اور مہاسے ختم ہوں گی بلکہ جلد میں نکھار بھی آجائے گا۔

• زچہ خواتین کے لئے مفید

ایسی خواتین جنہیں زچگی میں دودھ کم آنے کی شکایت ہو ان کے لئے کلونجی سے بہتر کچھ نہیں کلونجی کے چھ سات دانے صبح نہار منہ اور رات سونے سے قبل دودھ کے ساتھ استعمال کرلیا کریں۔ اس سے ان کے دودھ کی مقدارمیں اضافہ ہو جائے گا، البتہ حاملہ خواتین کلونجی کا استعمال نہ کریں۔

Kalonji Ke 60 Se Zaid Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kalonji Ke 60 Se Zaid Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kalonji Ke 60 Se Zaid Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3647 Views   |   03 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 September 2024)

کلونجی سے کریں 60 سے زائد بیماریوں کا علاج ۔۔ جانیئے کلونجی سے کون کون سی بیماریوں کا علاج با آسانی ممکن ہے؟

کلونجی سے کریں 60 سے زائد بیماریوں کا علاج ۔۔ جانیئے کلونجی سے کون کون سی بیماریوں کا علاج با آسانی ممکن ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کلونجی سے کریں 60 سے زائد بیماریوں کا علاج ۔۔ جانیئے کلونجی سے کون کون سی بیماریوں کا علاج با آسانی ممکن ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔