اگر لڑکا یا لڑکی ایسا ہو تو ہر گز شادی نہ کریں۔۔۔ رشتے سے پہلے کیا چیزیں دیکھنی چاہیئے۔۔۔۔ وہ اہم باتیں جانیئے جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہیئے

دنیا میں سب سے اہم رشتہ اگر کوئی ہے تو وہ والدین اور اولاد کے درمیان ہے جہاں بچے کی تڑپ سے پہلے والدین تڑپ جاتے ہیں، بچہ روتا نہیں ماں کی آنکھ کا آنسو اور باپ کے کلیجے سے چیخ پہلے نکلتی ہے اور یوں اس رشتے میں وقت کے ساتھ ساتھ مضبوطی بڑھتی جاتی ہے اور پھر ایک وقت ایسا آتا ہے جب کہ رسم و رواج بھی ادا کرنے ہوتے، پرائی امانت بھی واپس کرنی ہوتی اور بچیوں/ بچوں کی شادی کے فرض بھی پورے کرنے ہوتے۔

والدین کی زندگی میں سب سے اہم موڑ اس وقت آتا جبکہ بچوں کی شادی کا وقت سر پر آ کھڑا ہوتا ہے ہزاروں چیزیں معاشرے کے حساب سے چلانی پڑتی تو کہیں بچوں کی پسند کے آگے سر جھکتا، کہیں اپنی پگڑی اونچی رکھنی ہوتی۔۔۔

جنگجو تو میدانِ جنگ میں ہار جیت کی لڑائی بیک وقت کھیل جاتے ہیں مگر بچوں کی شادی والدین کی زندگی کا وہ حصہ ہے جہاں ایک غلط قدم ان کی اولاد کی زندگی ختم کر کے رکھ دیتا ہے اور اولاد کی ایک غلطی زندگی بھر والدین کے سر کو شرم سے جھکا دیتی ہے۔

مگر۔۔ یہ تو دنیا کی ریت ہے جو کبھی اچھی تو کبھی بری بھی ثابت ہوتی ہے۔ لیکن اپنے طور پر والدین کو چاہیئے کہ وہ بچوں کی شادی کے وقت جب رشتہ دیکھیں تو ان باتوں کا لازمی خیال رکھیں تاکہ آپ بھی زندگی بھر اپنے اس فیصلے پر ثابت قدم رہ سکیں اور بچوں کی زندگی بھی خوشحال رہے۔

والدین کے لئے اہم ہدایات:

٭ بیٹی کے رشتے کے لئے:

۔ لڑکے کی تنخواہ، نوکری، کہاں کام کرتا ہے یہ باتیں تو اہم ہیں ان پر ضرور غور کریں کہ وہ حلال کی کمائی سے پیٹ بھرے گا یا حرام،،، اس میں تو کسی قسم کا کوئی گناہ نہیں ہے۔
- لڑکے کی تعلیم اور ڈگری کے بارے میں لازمی پوچھیں اور یہ سوال لازمی کریں کہ کہاں سے پڑھا ہے؟ کیا مضامین تھے آپ کی دلچسپی کس میں ہیں؟ کیونکہ اس سے آپ کو لڑکے کے دماغی مزاج کا اندازہ ہوگا کہ وہ کس طرح کی سوچ سے مطابقت رکھتا ہے؟
- سب سے ضروری لڑکے کے کردار سے واقفیت رکھیں کہ وہ گرم مزاج ہے یا پھر نرم۔۔۔؟ کم گو ہے یا پھر مستقل مزاج ہے، باتوں کو کس حد تک سمجھنے کا حوصلہ ہے؟ منہ پھٹ ہے یا نہیں؟ معاملے کو سنبھالنے کی حس رکھتے ہیں یا نہیں؟
- لڑکے کی اچھی طرح چھان بین کریں اور کوشش کریں کہ محلے داروں کو لازمی شاملِ تفتیش رکھیں کیونکہ محلے میں آپ کی موجودگی آپ کی شخصیت کو زیادہ نکھارتی ہیں۔
- بہت زیادہ کمائی اور تنخواہ کو نہ دیکھیں کیونکہ رزق خدا لڑکی کے نصیب سے دیتا ہے، بس روزمرہ کا گزارہ سکون سے ہوجائے تو اتفاق رکھیں لڑکی کے رشتے کو دینے میں۔۔
- لڑکے کے والدین کے آپسی تعلقات کو لازمی دیکھیں، اگر دونوں کے لہجوں میں ایک دوسرے کے لئے تلخیاں ہیں تو اس بات کو سنجیدہ لیں کیونکہ بیٹا بھی اسی قسم کے لہجے اپنا سکتا ہے جیسے اس نے اپنے گھر میں دیکھے ہوں گے۔
- لڑکے کی سادگی اور اس کے کپڑوں کے انداز کو جانچیں کہ آیا وہ آپ کی بیٹی کے مزاج سے مطابقت رکھتے ہیں یا نہیں۔۔۔۔

٭ بیٹے کے رشتے کے لئے:

- بیٹے کے رشتے کے لئے جس لڑکی کو دیکھنے جائیں اسے اپنی بیٹی کی حیثیت سے دیکھیں۔
- لڑکی کو کھلونا نہ سمجھیں، اس کے جزبات کی قدر کریں۔
- لڑکی کے گھر جانے کے بعد نظریں اس کے گھر والوں پر رکھیں گھر کی بناوٹ اور کھانے کی چیزوں کی ورائٹی پر نہیں۔
- لڑکی کے والدین سے اس طرح بات کریں جیسے اپنے بھائی بہن سے بات کر رہے ہیں کیونکہ اسی طرح آپ حقیقت سے قریب ترین ہوسکتے ہیں کیونکہ بیٹیوں کا رشتہ کرتے وقت اکثر والدین جھوٹ کا سہارہ لیتے ہیں۔
- لڑکی کی بول چال پر خاص غور کریں کیونکہ وقتی دھیمہ لہجہ اور خوشی میں تیز لہجہ آپ کے کئی سوالوں کا جواب ثابت ہوگا۔
- لڑکی کے والدین سے یہ ضرور پوچھیں کہ بچی کو گھر گھرستی کے کام آتے ہیں یا نہیں، بلکل سچ ابھی بتا دیں تاکہ بعد میں ایک دوسرے سے بد زن نہ ہوں۔
- لڑکی کی تعلیم اور اس نے کہاں سے پڑھا یہ سب لڑکی سے بھی جانیں تاکہ آپ کو اس کے ماحول کا بھی اندازہ ہو۔

Hargiz Shadi Na Krain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hargiz Shadi Na Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hargiz Shadi Na Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   4076 Views   |   23 Jan 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

اگر لڑکا یا لڑکی ایسا ہو تو ہر گز شادی نہ کریں۔۔۔ رشتے سے پہلے کیا چیزیں دیکھنی چاہیئے۔۔۔۔ وہ اہم باتیں جانیئے جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہیئے

اگر لڑکا یا لڑکی ایسا ہو تو ہر گز شادی نہ کریں۔۔۔ رشتے سے پہلے کیا چیزیں دیکھنی چاہیئے۔۔۔۔ وہ اہم باتیں جانیئے جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہیئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر لڑکا یا لڑکی ایسا ہو تو ہر گز شادی نہ کریں۔۔۔ رشتے سے پہلے کیا چیزیں دیکھنی چاہیئے۔۔۔۔ وہ اہم باتیں جانیئے جو ہر کسی کو معلوم ہونی چاہیئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔