مکھن کی طرح جسم کی چربی پگھلانا ہے تو رات کو سونے سے پہلے بس یہ کام کرلیں۔۔۔

آج کے دور میں فٹنس اور صحت مند دماغ ہر کسی کی دلی خواہش ہے، ہر شخص کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ اس کو ایسا کوئی جادو مل جائے جس سے پلک جھپکتے وہ یہ مسئلہ حل کر سکے ۔۔ ہر شخص ایک پرفیکٹ جسم کی تلاش میں ہے۔ تاہم دفتر میں گھنٹوں بیٹھے رہنے کی وجہ سے اس کے ساتھ جنک فوڈز کھانے اور جسمانی سرگرمی ناہونے کے برابر ہونے کی وجہ سے زیادہ. تر لوگ بڑھتے ہوئے وزن، پیٹ کے لٹکنے اور ڈبل چن سے پریشان ہیں۔ اس سے ان کی خود اعتمادی میں بھی کمی آتی ہے۔ اگر آپ کی تمام تر کوششوں اور ڈائٹ کے باوجود آپ کا وزن کنٹرول نہیں ہو رہا اور اب آپ کسی جادو کی تلاش میں ہیں۔ تو آپ کالی مرچ اور ہلدی والی چائے کو اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔

آپ کالی مرچ اور ہلدی کی چائے کو اپنی دن بھر کی روٹین کا حصہ بنا کر مکھن کی طرح اپنے جسم کی چربی پگھلا سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں. وزن کم کرنے کے لیے کالی مرچ اور ہلدی کی چائے بنانے کا طریقہ اور اسے پینے سے کیا کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

اس جادوئی چائے کو بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

اس چائے کو بنانے کے لیے ایک پین میں 2 کپ پانی لیں۔ ہلکی آنچ پر پانی ابالیں۔
ابلتے ہوئے پانی میں 2 چٹکی ہلدی پاؤڈر ڈالیں، اس کے بعد 1 چائے کا چمچ کالی مرچ کوٹ کر ڈال کر پکائیں۔
ہلدی اور کالی مرچ پاؤڈر کو پانی میں 5 منٹ تک پکانے کے بعد چھان لیں۔
آپ کی جادوئی چائے تیار ہے۔ اسے آہستہ آہستہ پئیں۔
اگر آپ کو کالی مرچ اور ہلدی والی چائے کا ذائقہ پسند نہیں ہے یا تیز لگ رہی ہے تو آپ اس میں شہد یا گڑ ملا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس چائے میں آدھا چائے کے چمچ سے زیادہ گڑ یا کوئی اور چیز شامل نہ کریں ورنہ اس کا اثر کم ہو جائے گا۔

اس چائے کو کب پینا بہتر ہے؟

وزن کم کرنے کے لیے ہلدی اور کالی مرچ کی چائے رات کو سونے سے پہلے پینا چاہیے۔ اس چائے کو رات کو پینے سے جسم کا میٹابولزم تیزی سے بڑھتا ہے۔ جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آپ صبح کے وقت بھی خالی پیٹ کالی مرچ اور ہلدی والی چائے آرام سے پی سکتے ہیں۔

اس چائے کے حیرت انگیز اثرات:

کالی مرچ اور ہلدی میں موجود اینٹی فلیٹولینٹ، ڈائیوریٹک، اینٹی انفلامیٹری خصوصیات میٹا بولزم کو تیز تر کرتی ہیں اور نظام انہظام کو فعال بناتی ہیں جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کالی مرچ میں ہاضمہ کی خصوصیت کے ساتھ اور بھی خوبیاں موجود ہیں ساتھ ہی ہلدی ایک اینٹی سوزش ایجنٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔ کالی مرچ اور ہلدی والی چائے پینے سے پیٹ کی تکالیف جیسے جلن، درد، اپھارہ، درد سے نجات مل سکتی ہے۔

کالی مرچ میں موجود پائپرین چربی کے خلیوں کوبننے سے روکنے میں مدد کرتا ہے۔ کالی مرچ اور ہلدی والی چائے کا باقاعدگی سے استعمال چربی کو تیزی سے پگھلانے میں مدد کرتا ہے۔ جو موٹاپے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کالی مرچ اور ہلدی کی چائے کا استعمال جسم کو اندر سے ڈیٹاکس کرتا ہے اور جسم سے زہریلے اور فاسد مادے نکال باہر کرتا ہے جس کی وجہ سے وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2476 Views   |   30 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about مکھن کی طرح جسم کی چربی پگھلانا ہے تو رات کو سونے سے پہلے بس یہ کام کرلیں۔۔۔ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (مکھن کی طرح جسم کی چربی پگھلانا ہے تو رات کو سونے سے پہلے بس یہ کام کرلیں۔۔۔) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.