“انڈسٹری کا ایک بہت بڑا حصہ ہے جو مجھے تسلیم نہیں کرتا۔ وہ لوگ میری دفعہ میں آنکھیں بند کرلیتے ہیں،۔ میں اب تالیاں بجانے بھی ایوارڈز شو میں نہیں جاتا لیکن میں جانا چاہتا ہوں کیوں کہ مجھے انڈسٹری کے اس بڑے حصے پر دکھ ہے جو مجھے تسلیم نہیں کرتے لیکن میں پھر بھی انہیں تسلیم کرتا ہوں۔“
یہ کہنا ہے معروف اداکار آغا علی کا جنھوں نے یوٹیوب پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور آج کل کے ڈراموں کے متعلق گفتگو کی۔ آغا علی کا کہنا تھا کہ میں 100 ڈراموں میں کام کرچکا ہوں لیکن پورے کیرئیر کے دوران صرف ایک ایوارڈ ملا ہے۔
آغا علی نے اپنے بچپن کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد اداکار تھے جن کا انتقال 34، 35 برس کی عمر میں ہوگیا تھا اور آغا اس وقت صرف ٥ برس کے تھے۔ اس لئے انھوں نے سخت حالات کا سامنا بھی کیا۔ وہ لڑنا نہیں بلکہ کام کرنا چاہتے ہیں۔
ایوارڈ شوز پر گفتگو کرتے ہوئے آغا کا کہنا تھا کہ 2014 میں ان کے شوبز انڈسٹری میں کئی تنازعات ہوئے جس کے خلاف انھوں نے آواز اٹھائی۔ وہ ایک ایوارڈ شو کی تقریب بھی چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ انھوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسے کئی لوگ ہیں جن کا خیال ہے کہ وہ سب سے افضل ہیں اس لیے انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا، میرا بہت دل ہے ہمارے ملک میں ایسے ایوارڈ شو ہوں جس پر لوگ ہر ڈانس پرفارمنسز پر خوش ہوں لیکن ایسا نہیں ہوتا لوگ برے برے تبصرے کرتے ہیں۔ گزشتہ برس بہت سی فلمیں بنیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئیں کیونکہ ان کو نچوایا گیا جن کو ناچنا نہیں آتا،ایسے ہیروز کو لیا گیا جن کو اداکاری نہیں آتی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Agha Ali Talking About His Career and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Agha Ali Talking About His Career to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
میری دفعہ لوگ آنکھیں بند کرلیتے ہیں۔۔ آغا علی ایوارڈ شوز میں کیوں نہیں جاتے؟ بتاتے ہوئے برہم ہوگئے
میری دفعہ لوگ آنکھیں بند کرلیتے ہیں۔۔ آغا علی ایوارڈ شوز میں کیوں نہیں جاتے؟ بتاتے ہوئے برہم ہوگئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری دفعہ لوگ آنکھیں بند کرلیتے ہیں۔۔ آغا علی ایوارڈ شوز میں کیوں نہیں جاتے؟ بتاتے ہوئے برہم ہوگئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔