قد لمبا کرنے کی 5 آسان ورزشیں

ایک انسان کا قد height اس کی شخصیت کا اہم حصہ ہوتا ہے ۔ اکثر لوگ اپنا قد لمبا کرنے کے لیے ہر جتن کرنے کو تیار ہوتے ہیں ۔ آج کل تو کئی قسم کی ادویات اور علاج کے ذریعے قد لمبا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ یہ ادویات مہنگی تو ہوتی ہی ہیں ساتھ ہی ان کے کئی نقصانات بھی ہوتے ہیں ۔اس کے علاوہ اس بات کی 100فی صد گارنٹی بھی نہیں ہوتی کہ یہ طریقے اثر بھی کریں گے یا نہیں ۔

قد بڑھانے کا بہترین اور کارآمد طریقہ سہی ورزش اور متواز ن غذا ہے ۔ورزش کرنے سے پٹھے کھنچتے ہیں اور مضبوط ہوتے ہیں جب کہ سہی غذا کے استعمال سے وہ ہارمونز نشونما پاتے ہیں جو قد بڑھنے میں کردار ادا کرتے ہیں ۔ یوں تو قد کا اصل تعلق جینیاتی بناوٹ سے ہوتا ہے لیکن اگر جسم کو مناسب غذا نہ ملے یا ورزش نہ کی جائے تو بھی قد چھوٹا رہ جانے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔ عام طور پر بلوغت کی عمر تک پہنچنے پر قد بڑھنے کا عمل سست ہوجاتا ہے ۔ البتہ کچھ لوگوں کی ہڈیاں 22سے25سال کی عمر تک بڑھتی ہیں ۔ لہذا چند انچز تک قد بڑھنا اس عمر میں بھی ممکن ہے ۔ قد بڑھانے کے لیے سہی ورزش کا انتخاب ضروری ہے ۔

مندرجہ ذیل ورزشیں آپ کا قد بڑھانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ ان کو ہفتے میں 2سے3بار ضرور کیجئے ۔ ضرورت سے زیادہ ورزش کرنا بھی جسم اور صحت کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے ۔ لہذا ایک معتدل انداز اپنانا ضروری ہے۔

1۔ لٹکنا
کشش ثقل آپ کے قد پر اثر انداز ہو کر آپ کے جوڑوں اور ریڑھ کی ہڈی کو سکیڑ دیتی ہے ۔ لٹکنے سے اس اثر کو کم کیا جاسکتا ہے ۔کسی راڈ یا اونچی چیز کو پکڑ کر لٹکنے سے جسم کا نچلہ حصہ ریڑھ کی ہڈی کو کھینچتا ہے ۔ اس عمل سے قد میں ایک سے دو انچ تک اضافہ ہو سکتا ہے ۔ البتہ اس کا اثر فوراًظاہر ہونا شروع نہیں ہوتا۔ ایسی جگہ لٹکنا چاہیے جہاں پر آپ کے جسم کو آگے پیچھے حرکت کرنے کی جگہ ملے ۔

2۔ خشکی پر تیرنا
اس ورزش سے آپ کی پشت کے نچلے حصے پر زور پڑتا ہے ۔ اس ورزش کے لیے سب سے پہلے پیٹ کے بل لیٹ جائیں ۔ اب اپنے بازؤں کو موڑ کر ہتھیلیوں کا رخ زمین کی طرف کریں ۔ اب اپنے بائیں بازو کو دائیں بازو سے اونچا کریں ۔ ٹانگوں کو سیدھا رکھتے ہوئے دائیں ٹانگ کو جس حد تک ہو سکے ہوا میں اٹھائیں ۔ اسی پوزیشن میں 4سیکنڈز تک رہیں پھر اپنے دوسرے بازو اور ٹانگ کے ساتھ یہ ہی عمل دہرائیں ۔ اس پریکٹس کو 4سیکنڈز سے بڑھا کر 20سیکنڈز تک لے جانے کی کوشش کریں ۔ اس سے نا صرف آپ کا قد بڑھے گا بلکہ آپ کا جسم شیپ میں بھی آجائے گا۔

3۔ کوبرا اسٹریچ
اس ورزش سے آپ کی ریڑھ کی ہڈی مضبوط ہوتی ہے ۔ اسے پٹھوں میں لچک پیدا ہوتی ہے ۔ اپنا منہ زمین کی طرف کرکے لیٹ جائیں ۔ ہتھیلیاں بھی زمین پر رکھ دیں ۔ اب ہتھیلیوں کی مدد سے اپنی کمرکو اٹھائیں ۔ تھوڑی اور منہ کو سامنے کی طرف رکھیں ۔ ٹانگوں کو نہ ہلائیں ۔ کمر اور ریڑھ کی ہڈی کو جتنا پیچھے کی طرف کھینچ سکیں کھینچیں ۔ اسی طرح 5سے30 سیکنڈز تک رہیں پھر جسم کو پہلے والی پوزیشن پر لے آئیں۔ اس عمل کو 3سے 4بار دہرائیں ۔

4۔ ٹوئسٹ
ٹوئسٹ کئی اقسام کے ہو سکتے ہیں ۔ سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ کمر کے بل لیٹ جائیں۔ گھٹنوں کو موڑ لیں اور پاؤں کو زمین پر رکھ دیں ۔ اب بائیں گھٹنے کو دائیں ہاتھ سے پکڑ کر دونوں گھٹنوں کو دائیں طرف کھینچیں اور اسی طرح دائیں گھٹنے کو بائیں ہاتھ سے پکڑ کر بائیں جانب کھینچیں ۔

5۔ پیلوس شفٹ
یہ ایک آسان ورزش ہے جس سے آپ کے جسم میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے ۔ قد لمبا کرنے میں یہ ورزش کافی کارآمد ہے ۔ اس سے آپ کا جسم شیپ میں آتا ہے۔کمرکےبل زمین پر لیٹ جائیں۔ بازوؤں اور کندھوں کو زمین پر سیدھارکھ دیں۔ اب اپنے پیروں کو کولہے کے قریب لےکرجائیں ۔ اپنی کمر کو موڑکر کولہے کو اٹھائیں اور اوپر کی طرف لے کر جائیں ۔اس پوزیشن میں 20سے30سیکنڈز تک رہیں۔اس سے جسم میں لچک بھی پیدا ہوگی ۔

بشکریہ : ایچ ٹی وی

Qad Lamba Karne Ki Exercise

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Qad Lamba Karne Ki Exercise and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qad Lamba Karne Ki Exercise to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8021 Views   |   06 Apr 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

قد لمبا کرنے کی 5 آسان ورزشیں

قد لمبا کرنے کی 5 آسان ورزشیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ قد لمبا کرنے کی 5 آسان ورزشیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔