کیا آپ بھی دانتوں کی پیلاہٹ کی وجہ سے مسکرانے سے گھبراتے ہیں،تو جانیے وہ کون سے پھل ہیں جن کو کھا کر آپ کھل کر مسکرا سکیں گے؟

اکثر لوگ اپنے حسن میں اضافے کے لئے چہرے پر مختلف ٹوٹکے اپناتے ہیں لیکن یہ بات اکثربھول جاتے ہیں کہ ایک خوبصورت مسکراہٹ بھی چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے ۔خوبصورت مسکراہٹ کے لئے دانتوں کا خوبصورت اور صاف ہونا بے حد ضروری ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں تین میں سے ایک شخص ایسا ہے جو صبح دانت برش نہیں کرتا جبکہ اکثریت کا تعلق ان افراد میں سے ہے جن کوصحیح طریقے سے برش کرنا نہیں آتا ۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ چند پھل ایسے ہیں جن کے استعمال سے آپ دانتوں کو صاف رکھ سکتے ہیں اور منہ کی بدبو کو بھی دور کر سکتے ہیں ۔

1۔ سیب

سیب کا استعمال دانتوں کی صفائی کے لئے سرفہرست ہے سیب میں موجود فائبر جب آپ دانتوں سے سیب کو چباتے ہیں یہ آپکے دانتوں میں سکرب کی طرح کام کرتا ہے سیب میں موجود پانی دانتوں کی صفائی کرکے آپکو خوبصورت مسکراہٹ فراہم کرتا ہے۔

2۔ ناشپاتی

ناشپاتی بھی سیب کی طرح کام کرتا ہے جب آپ ناشپاتی چباتے ہیں یہ دانتوں کے داغ دھبوں اور دانتوں میں موجود بیکٹیریا کی صفائی کرتا ہے اگر صبح آپکے پاس ٹوتھ برش کرنے کی سہولت موجود نہ ہو تو ایک ناشپاتی کا استعمال آپکو ٹوتھ برش جیسی صفائی فراہم کر سکتا ہے۔

3۔ کھیرا

کھیرے کا سلاد کی صورت میں غذاؤں کے ساتھ استعمال صحت کے لئے بھی مفید ہے اور دانتوں کی صفائی کر کے خوبصورت مسکراہٹ فراہم کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے کھیرے میں موجود پانی دانتوں اور منہ کی صفائی کرتا ہے. اگر کھانے کے بعد کھیرے کے ایک یہ دو ٹکڑے چبا کے کھا لئے جائیں تو دانتوں اور منہ کی مکمل صفائی ہو جاتی ہے۔

4۔ کیوی

غذائی ماہرین کے مطابق وٹامن سی کی سب سے زیادہ مقدار کیوی اور مالٹے میں ہی پائی جاتی ہے کیوی کا استعمال دانتوں میں موجود پرانے سے پرانے بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے اسکے علاوہ اسکا روزانہ استعمال مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

5۔ اسٹرابیری

کیوی کی طرح اسٹرابیری میں بھی وٹامن سی کی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے اسٹرابیری میں موجود ایسڈ دانتوں کا پیلا پن اور دانتوں پر موجود دھبوں کا صفایا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

6۔ انگور

انگور میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ منہ کے کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے انگور میں موجود پانی کی وافر مقدار دانتوں کی صفائی کر کے خوبصورت مسکراہٹ فراہم کرتی ہے۔

Danton Ki Peelahat Door Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Danton Ki Peelahat Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Danton Ki Peelahat Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2858 Views   |   24 Feb 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

کیا آپ بھی دانتوں کی پیلاہٹ کی وجہ سے مسکرانے سے گھبراتے ہیں،تو جانیے وہ کون سے پھل ہیں جن کو کھا کر آپ کھل کر مسکرا سکیں گے؟

کیا آپ بھی دانتوں کی پیلاہٹ کی وجہ سے مسکرانے سے گھبراتے ہیں،تو جانیے وہ کون سے پھل ہیں جن کو کھا کر آپ کھل کر مسکرا سکیں گے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی دانتوں کی پیلاہٹ کی وجہ سے مسکرانے سے گھبراتے ہیں،تو جانیے وہ کون سے پھل ہیں جن کو کھا کر آپ کھل کر مسکرا سکیں گے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔