بچوں کے قد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ 6 غذائیں روز کھلائیں

متناسب قد انسان کی شخصیت کو پرکشش بنانے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ کچھ لوگوں کا قد جینیاتی وجوہات کی وجہ سے قدرتی طور پر لمبا ہوتا ہے جبکہ کچھ کو قد بڑھانے کے لئے محنت کرنی پڑتی ہے۔ البتہ یہ بھی سچ ہے کہ ایک مخصوص عمر کے بعد قد بڑھانا ممکن نہیں۔ اس لئے ماں باپ اپنے بچوں کے قد کے بارے میں بہت فکر مند رہتے ہیں اور بچپن سے ہی بچوں کے قد میں اضافے کے لئے مختلف دوائیں اور ورزشیں آزماتے رہتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو چھ ایسی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جن کو روزانہ کی خوراک میں شامل کر کے آپ اپنے بچوں کے قد میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

1- انڈے اور گوشت

پروٹین جسم کی نشونما کا بنیادی جز ہے۔پروٹین دوسرے غذائی اجزاء کے ساتھ مل کر قد بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ روزانہ کی خوراک میں ابلا انڈا اور پکی ہوئی مرغی شامل کرکے جسم کو مناسب مقدار میں پروٹین فراہم کیا جائے تو یہ قد بڑھانے میں معاون کردار ادا کرے گا۔

2- ہرے پتوں والی سبزیاں

آئرن، میگنیشیم، وٹامن کے، وٹامن بی اور وٹامن اے کے علاوہ بہت سارے معدنیات کے حصول کے لئے سبزیاں کھانا بہترین انتخاب ہے۔ وٹامن اے، پروٹین کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے جب کہ وٹامن کے ہڈیوں کو مضبوط بنا کر قد میں اضافہ کرتا ہے۔ ویسے تو ساری ہی سبزیاں جیسے گوبھی، پھلیاں، گاجر، چقندر ان معدنیات سے بھرپور ہیں لیکن ہرے پتوں والی سبزیاں مثلاً پالک اور ساگ میں معدنیات کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

3- سویا بین

اگر چہ سویابین کو کچھ لوگ سبزیوں اور کچھ لوگ دال کی طرح پکا کرکھاتے ہیں لیکن بنیادی طور پر یہ ایک سبزی ہے اور پروٹین سے مالامال ہے۔ اگر آپ کے بچے گوشت کھانا پسند نہیں کرتے تو سویابین کھلا کر ان کے جسم میں پروٹین کی کمی پوری کی جاسکتی ہے۔

4- اناج

بغیر چھنا آٹا، گندم کا پاستا، تمام دالیں، پروٹین اور آئرن کا بہترین زریعہ ہیں اس کے علاوہ اناج میں وٹامن بی بھی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ بچوں کے قد میں اضافے کے لئے اناج کو روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنا ضروری ہے۔

5- پھل

تمام موسمی پھل غذائی اجزاء سے مالا مال ہونے کی وجہ سے سوپر فوڈ سمجھے جاتے ہیں۔ پھلوں کو خوارک میں شامل کرنا یقیناً بچوں میں قد بڑھانے کے لئے مفید ہے۔

6- دودھ

قد بڑھانے میں بنیادی کردار ہڈیوں کا ہوتا ہے۔ ہڈیاں مضبوط ہوں گی، ان کی نشونما بھرپور طریقے سے ہوگی تو ہی قد بڑھھنا ممکن ہوگا۔ اور یہ تمام چیزیں اسی صورت میں ممکن ہے اگر جسم کو مناسب مقدار میں کیلشیم مل رہا ہو۔ دودھ کیلشیم کا خزانہ ہے۔ دودھ کیلشیم کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت کو بھی بہتر کرتا ہے

Qad Lamba Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Qad Lamba Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qad Lamba Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3929 Views   |   05 Jan 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بچوں کے قد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ 6 غذائیں روز کھلائیں

بچوں کے قد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ 6 غذائیں روز کھلائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کے قد میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ 6 غذائیں روز کھلائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔