گھر میں خود وکس کیسے بنائیں؟ وکس کے استعمال کے 5 انوکھے طریقے جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

بازار میں ویسے تو بچوں اور بڑوں کی الگ سے وکس دستیاب ہے مگر اگر آپ گھر پر ہی وکس بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ہم آپ کو ایک آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔

اجزاء

گھر کا نکلا گھی یا پھر کھوپرے کا تیل = 1 پیالی
کافور کی گولیاں = 5,6 عدد
ہلدی = آدھا چائے کا چمچ
سمندری نمک = آدھا چائے کا چمچ

بنانے کا طریقہ

گھی یا ناریل کے تیل کو پین میں ڈال دیں اور کافور کی گولیاں اس میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ گولیاں پگھل جائیں۔ اب نمک اور ہلدی ڈال کر پکائیں۔ اک جان ہوجائے تو چولہا بند کرکے ٹھنڈا ہونے رکھ دیں اور پھر کسی شیشی میں بھر لیں۔ گھر کی بغیر کسی کیمیکل والی وکس تیار ہے۔ یہ خاص طور پر بچوں کے لئے بہت مفید ہے۔

وکس کے انوکھے فائدے

اگر بلغم کی زیادتی کی وجہ سے کانوں میں درد ہونے لگے تو ایک روئی کے پھائے میں ہلکی سی وکس لگائیں اور کان کے اندر رکھ کر سوجائیں۔ بلغم پگھلنے لگے گا اور درد میں آرام آجائے گا۔
رات کو سونے سے پہلے وکس کی پیروں اور ہاتھ کی ہتھیلی میں مالش کرنے سے جسم کو گرمی ملتی ہے۔ یہ پریشر پوائنٹس کو سکون دیتا ہے اور سردی کا اثر کم کرتا ہے۔
ناخن میں فنکس لگ جائے تو خراب ناخن کو کاٹ کر ناخنوں پر وکس کی تہہ گا کر موزے پہن لیں۔ روز پیر صاف کر کے یہ عمل دہرائیں۔ پیروں کا فنگس جلد ختم ہوجائے گا۔
وکس سوجن کم کرنے میں بھی مددگار ہے کیوں کہ یہ خون کی روانی بہتر کرنے والا بال ہوتا ہے۔ تھوڑی سی وکس لے کر متاثرہ حصے پر ہلکے سے مساج کریں۔
چھوٹے موٹے زخم اور کٹ لگنے پر بھی وکس لگائی جاسکتی ہے کیوں کہ یہ بیکٹیریا ختم کرتا ہے اور زخم کو جلد مندمل کرنے میں مدد کرتا ہے۔

How To Make Vicks At Home

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like How To Make Vicks At Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Vicks At Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3877 Views   |   15 Dec 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

گھر میں خود وکس کیسے بنائیں؟ وکس کے استعمال کے 5 انوکھے طریقے جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

گھر میں خود وکس کیسے بنائیں؟ وکس کے استعمال کے 5 انوکھے طریقے جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر میں خود وکس کیسے بنائیں؟ وکس کے استعمال کے 5 انوکھے طریقے جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔