ڈاکٹر نے بتایا کہ بہن صرف 4 ماہ تک زندہ رہ سکتی ہے.. گھر سے تین جنازے اٹھنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی! شگفتہ اعجاز دکھی ہوگئیں

"صرف 10 مہینے میں گھر سے 3 جنازے اٹھتے دیکھے ہیں جس نے میری روح تک کو جھنجھوڑ ڈالا ہے"

یہ الفاظ ہیں معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے جنھوں نے ایک وی لاگ میں زندگی کے تلخ ترین لمحات کا ذکر کیا.

شگفتہ اعجاز نے اپنے پیاروں کی تکلیف دہ اموات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ "میری بہن کو مجھ سے بچھڑے ہوئے آج 2 سال گزر گئے ہیں۔ اس کی اچانک موت سے میں بہت کمزور ہوگئی ہوں. انھیں سانس کی تکلیف کے ساتھ جگر کا مرض بھی تھا پھر جب ٹیسٹ کروانے پر پتا چلا کہ ان کو کینسر colango carcinoma یعنی جگر کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں اور وہ صرف 4 ماہ زندہ رہ سکتی ہیں. جس کے بعد اُن کا انتقال ہوگیا۔

اس کے علاوہ اپنی مرحومہ والدہ کی بیماری اور موت کے بارے میں انھوں نے کہا کہ والدہ کو کئی سال پہلے یوٹرس میں کینسر ہوا جو ٹھیک ہوچکا تھا لیکن انتقال سے پہلے بریسٹ اور جسم کے کئی حصوں میں دوبارہ کینسر پھیل گیا اور ماں کا انتقال ہوگیا.

شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ ان کے والد بھی شوگر کے مریض تھے اور بعد میں ان کا مرض اتنا پھیل گیا کہ ان کی ایک ٹانگ بھی کاٹنی پڑی. زندگی کے ان اذیت ناک لمحوں کے بارے میں شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ "آج بھی وہ وقت یاد آتا ہے تو میں خود کو سنبھال نہیں پاتی"

Shagufta Ijaz Vlog About Her Loved Ones Death

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shagufta Ijaz Vlog About Her Loved Ones Death and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shagufta Ijaz Vlog About Her Loved Ones Death to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1796 Views   |   28 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ڈاکٹر نے بتایا کہ بہن صرف 4 ماہ تک زندہ رہ سکتی ہے.. گھر سے تین جنازے اٹھنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی! شگفتہ اعجاز دکھی ہوگئیں

ڈاکٹر نے بتایا کہ بہن صرف 4 ماہ تک زندہ رہ سکتی ہے.. گھر سے تین جنازے اٹھنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی! شگفتہ اعجاز دکھی ہوگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ بہن صرف 4 ماہ تک زندہ رہ سکتی ہے.. گھر سے تین جنازے اٹھنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی! شگفتہ اعجاز دکھی ہوگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔