درویش درخت نیم جس کا ہر حصہ شفا ہی شفا جانئے کس طرح آپ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

نیم کے ثمرات ہزاروں سالوں پر محیط ہیں۔قدیم زمانے سے اسے کئی بیماریوں کے لئے بطور دوا کے استعمال کیا جارہا ہے۔اسے درویش اس لئے کہا اور سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کا ہر حصہ کسی نہ کسی طرح انسان کی خدمت کرتا نظر آتا ہے اس کی جڑ سے لے کر پھول تک سب ہی میں شفا موجود ہے اور اس کا گھناسایہ دھوپ کی تمازت سے بچاتا ہے اس انمول درخت کے ان گنت فائدے ہیں جانتے ہیں کہ یہ درخت اپنے مختلف حصوں سے کس طرح آپ کو فائدہ دیتا ہے۔

نیم کا بیج

نیم کے بیج کے عرق میں ایک ایسا کار آمد مرکب پایا جاتا ہے بالوں اور جلد کو متاثر کرنے والے پیرا سائٹس سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جیسے جو ئیں۔ سر سے جوؤں کے خاتمہ کے لئے نیم سے بنا شیمپو استعمال کریں یہ نہ صرف ان کا خاتمہ کر دے گا بلکہ سر سے خشکی اور سکری بھی دور ہو جائے گی۔

جلد کو جواں رکھے

نیم کے بیج کا تیل کئی طرح کے فیٹی ایسڈ سے بھر پور ہوتا ہے اور ان تمام فیٹی ایسڈ میں اندرونی سوزش دور کرنے،اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی مائیکرو بیل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو صحت مند جلد کے لئے ضروری ہوتی ہیں۔اسے جلد پر لگائیں اور اپنی عمر سے کئی سال جواں نظر آئیں۔ ایکنی کے لئے بھی اس کا تیل نہایت موزوں سمجھا جاتا ہے یہ اینٹی بیکٹیریل خصوصیت رکھنے کی وجہ سے ایکنی کے درد اور سرخی کو کم کرنے کے ساتھ جلد کولچکدار بناتا ہے۔نیم کا تیل جلد کی صحت اور دانوں سے نجات کے لئے بنائی جانے والی ادویات میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔

نیم کی شاخیں

نیم کی مسواک کرنے سے منہ کی صفائی ہوتی ہے اس میں جراثیم کش خواص،اندرونی سوزش سے بچاؤ اور قوت مدافعت کو بڑھانے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں اسی لئے منہ کو ہر طرح کے جراثیم سے نجات دے کر مجموعی صحت کو بہتر بناتی ہے۔کیونکہ اگر منہ،میں جراثیم موجود ہوں گے تو یہی کھانے سے ساتھ پیٹ میں چلے جائیں گے جہاں وہ کئی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں ساتھ ہی یہ دانتوں کو کیڑا لگنے اور درد سے آرام پہنچانے کی بھی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

نیم کے پتے

یہ زخموں کوٹھیک کرنے میں بے حد موئثر ہے نیم کے پتوں کا عرق زخموں کو بھرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے۔جلد کے کئی دائمی زخم پر نیم کا تیل لگانے سے کافی افاقہ ہوتا ہے اور زخم جلد مندمل ہوجاتے ہیں۔

جلد اور بالوں کے لئے بہترین

نیم کے پتے ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہیں بس آپ دولیٹر پانی میں دو پیالی نیم کے پتے ڈال کر اتنا ابالیں کہ ان کا ہرا رنگ باقی نہ رہے،ٹھنڈا ہونے پر اسے چھان کر کسی بوتل میں رکھ لیں، اس سب کار آمد استعمال یہ ہے کہ نہانے کے پانی میں تھوڑا سانیم کا پانی بھی شامل کرلیں تاکہ جلد پر موجود نقصان پہنچانے والے تمام جراثیم سے چھٹکارامل جائے۔
نیم کا پانی بالوں کے لئے بھی بے حد مفید ہے اس پانی سے بالوں کو دھونے سے بال گرنا بند ہوجاتے ہیں اور خشکی کابھی خاتمہ ہوجاتا ہے ساتھ ہی یہ بالوں کی چمک میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

Neem Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Neem Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Neem Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3931 Views   |   04 Aug 2022
About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

درویش درخت نیم جس کا ہر حصہ شفا ہی شفا جانئے کس طرح آپ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

درویش درخت نیم جس کا ہر حصہ شفا ہی شفا جانئے کس طرح آپ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ درویش درخت نیم جس کا ہر حصہ شفا ہی شفا جانئے کس طرح آپ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔