خواتین اپنی خوبصورتی کا تو خاص خیال رکھتی ہیں، مگر پھٹی ایڑیوں کو نظر انداز کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے پیر بدنما لگنے لگتے ہیں۔ یہ ان کو چھپانے کے لئے جوتے یا پیچھے سے بند چپلوں کا انتخاب کرتی ہیں جس سے ایڑیاں نظر تو نہیں آتی ہیں البتہ اندر ہی اندر پسینے کی وجہ سے ایڑیوں کی جلد مزید سخت ہو جاتی ہے اور پھٹنے لگتی ہے جس سے ان میں فنگس لگنے کے مسائل بھی ہو جاتے ہیں۔
آج کے-فوڈ میں جانیئے پھٹی ایڑھیوں کو نرم و ملائم بنانے کے آسان طریقے جو سستے بھی ہیں اور آپ کے پاؤں کو خوبصورت بنانے میں مفید بھی ہیں۔
ٹپ:
٭ کیلے کے چھلکے:
کبھی بھی کیلے کے چھلکوں کو نہ پھینکیں بلکہ ان چھلکوں کو اپنی پھٹی ہوئی ایڑیوں اور پاؤں پر اچھی طرح رگڑیں، اس سے پھٹی ہوئی جلد کے اندر موجود جلد کی تہہ مزید خراب ہونے سے بھی بچ جائے گی اور آپ وہ جلد جو پھٹنے سے خراب ہوچکی ہے، وہ خود بخود کچھ وقت بعد پیروں سے نکل جائے گی جس سے نہ تو تکلیف ہوگی اور نہ خون آئے گا۔ پاؤں کی رنگت بھی نکھر جائے گی۔
٭ کریلے کے چھلکے:
کریلوں کے چھلکے جن کو آپ بھی چھیلنے کے بعد پھینک دیتی ہیں، ان کو پھینکنے سے گُریز کریں۔ دو کپ نیم گرم پانی میں یہ چھلکے ڈالیں اور اس میں اپنے پاؤں ڈبو کر بیٹھ جائیں۔ اس سے آپ کی ایڑھیاں جلد ہی نرم و ملائم بن جائیں گی۔