مہنگائی کے اس دور میں جبکہ ہر شخص روزگار کے لئے پریشان ہے اور اپنی زندگی گزارنے کی جدوجہد میں لگا ہوا ہے۔دن بھر کی تھکن اور مشقت کے بعد دل یہ چاہتا ہے کہ رات میں لمبی تان کر سویا جائے۔ لیکن گرمی کا موسم ، لو، حبس اور لوڈشیڈنگ میں رات کو سونا محال ہو جاتا ہے۔ پرسکون نیند سونے کے لئے ضروری ہے کہ آرام دہ ماحول اورآس پاس سکون ہو تاکہ آپ بے خبر سو کر اپنی دن بھرکی کھوئی ہوئی توانائی کو بحال کرسکیں۔ اس وقت تقریباً پورے ملک میں شدید گرمی کا موسم ہے، اور ایسے میں ضروری نہیں کہ ہرایک کوائیرکنڈیشنرمیسر ہو۔ اسی لئے گرمی کے موسم میں رات کو سونا ایک مشکل ترین مرحلہ بن جاتا ہے۔ تپتے ہوئے کمرے، گرم بستر اور کمرے میں حبس آپ کا سونا مشکل کر دیتا ہے۔ کچھ لوگوں کو رات میں نیند نہ آنے کی بیماری بھی ہوتی ہے وہ ایک الگ چیز ہے اس کا علاج کروانا ضروری ہے۔ لیکن بیماری سے ہٹ کر گرمی اور ماحول کی وجہ سے نیند نہ آنے کو کچھ چیزوں کی سیٹنگ سے درست کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ رات کی نیند پوری نہ ہونے سے دن بھر طبیعت میں بے آرامی اور بے چینی رہتی ہے۔
نیند لانے کے لئے آپ کچھ ٹپس آزما سکتے ہیں:
1۔ اپنے کمرے میں ہوا کے گزر کا انتظام کریں ، کمرے میں ہوا کی وینٹیلیشن ہو گی تو کمرے میں حبس نہیں ہوگا اور گرمی کم محسوس ہوگی۔ گرمی سے جسم میں کھجلی، بے چینی اور گھبراہٹ ہو سکتی ہے۔
2۔ رات کی نیند پوری نہیں ہوئی ہے تو وہ کمی دن میں سو کر پوری کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ دن میں سو لینے سے آپ کی رات کی نیند اڑ جائے گی۔ بعض اوقات دن میں نیند پوری ہو جانے کی وجہ سے بھی رات کو نیند نہیں آتی۔
3۔ گرمی کے موسم میں اکثر آپ اپنے روزمرہ کے معمول سے ہٹ کرکچھ عادات اپنانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں جیسے کہ کھانے پینے کے اوقات کی تبدیلی، زیادہ دیر تک جاگنا، دیر سے اٹھنا، یا دوسرے کسی بھی معمول کو چھوڑ کرکچھ اور اپنانا یا جگہ کی تبدیلی وغیرہ۔ تو روٹین سے ہٹنے کی وجہ سے بھی اکثر نیند کا معمول متاثر ہوتا ہے۔ اور نیند آنے میں مشکل پیش آتی ہے۔
4۔ اپنے معمول کے مظابق سونے کے لئے لیٹ جائیں، سونے کے وقت دماغ کو دوسری الجھنوں یا کاموں کے بارے میں مت سوچیں، دماغ کو ریلیکس رکھیں تاکہ نیند کا آنا آسان ہو۔
5۔ اپنے دن بھرکی اچھی باتوں کو سوچیں اور رات سونے سے پہلے ان تمام کاموں کو نمٹا لیں جو کہ سونے سے پہلے آپ کے لیے الجھن کا سبب بن سکتے ہیں۔
6۔ کمرے میں موجود کھڑکیوں کو دن کے اوقات میں بند رکھیں تاکہ کمرے میں دھوپ سے کمرہ گرم نہ ہو جائے، لیکن رات کے وقت کھڑکیاں کھول دیں تاکہ تازہ ہوا کمرے کومناسب ٹھنڈا کر دے۔
7۔ بستر پرغیرضروری تکیے، چادروں یا گدیوں وغیرہ کو ہٹا دیں کیونکہ ان چیزوں سے بھی گرمی نکلتی ہے اور بستر مزید گرم ہو جاتا ہے۔
8۔ ہلکے رنگ کی کاٹن کی چادروں کا انتخاب کریں، تاکہ ان میں پسینہ وغیرہ آسانی سے جذب ہو سکے۔ دوسرے ہلکے رنگوں سے ٹھنڈک اور سکون کا احساس ہوتا ہے۔ گہرے رنگ اپنے اندر مزید گرمی جذب کر لیتے ہیں، جس سے کمرے میں گرم زیادہ لگنے لگتی ہے۔
9۔ گرمی میں کمرے سے قالین وغیرہ نکال دیں ان سے گرمی بڑھ جاتی ہے ، رات کے وقت کمرے میں ہلکا سا پانی کا چھڑکاؤ کر دیں تا کہ پانی کے بخارات کمرے میں ٹھنڈک کا احساس دیں۔
10۔ دن میں پانی کا استعمال بے شک زیادہ کریں لیکن رات میں پانی کا استعمال کم کریں کیونکہ رات کے وقت پانی زیادہ پینے سے بار بار پیشاب کی حاجت ہوگی اس کی وجہ سے بھی نیند میں مسلسل خلل پڑتا ہے۔
11۔ رات کو سونے سے پہلے کوئی اچھی کتاب پڑھیں یا کچھ لکھیں ، یہ عادت آپ کو پرسکون کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
12۔ رات میں سونے سے پہلے ٹی وی، یا موبائل کا استعمال ہر گز نہ کریں یہ نیلی روشنی آپ کے سونے کے معمول کو متاثر کرتی ہے اور اس سے آپ کی نیند اڑ سکتی ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Garmi Main Raton Ki Neend Kese Poori Ki Jaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garmi Main Raton Ki Neend Kese Poori Ki Jaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
شدید گرمی اور حبس کی راتوں میں رات کی نیند کیسے پوری کی جائے؟ گرمی میں نیند لانے کی کچھ کارآمد ٹپس ۔۔۔۔
شدید گرمی اور حبس کی راتوں میں رات کی نیند کیسے پوری کی جائے؟ گرمی میں نیند لانے کی کچھ کارآمد ٹپس ۔۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شدید گرمی اور حبس کی راتوں میں رات کی نیند کیسے پوری کی جائے؟ گرمی میں نیند لانے کی کچھ کارآمد ٹپس ۔۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔