اکثر ہم اپنے ارد گرد دیکھتے ہیں کہ اگر کسی ایک شخص کو جمائی آتی ہے تو اسکے پاس موجود دوسرے شخص کو بھی خود با خود جمائی آنے لگ جاتی ہے چاہے پھر وہ کتنا چاک و چوبند کیوں نہ ہو اس وقت۔ مگر ایسا کیوں ہے اور اسکی وجہ کیا ہے؟ آئیے جانتے ہیں اس آرٹیکل میں۔
جمائی کا بظاہر کوئی مقصد نظر نہیں آتا، درحقیقت کچھ عرصے پہلے ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 55 فیصد افراد تو صرف "جمائی" لفظ کو پڑھ یا سن کر ہی اسے لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
اور جہاں تک بات ہے کہ لوگ جمائی کیوں لیتے ہیں تو اس کا آسان جواب تو یہ ہے کہ "اس کی وجہ کوئی بھی نہیں جانتا"۔ لیکن اسکے باوجود سائنس دانوں نے اسکی وجہ تلاش کرنے کی کوشش کی اور انہیں جو کچھ معلوم ہوا وہ کافی حیران کن تھا۔
اندھوں پر بھی اثر ہوتا ہے:
جو لوگ دیکھ نہیں سکتے مگر جمائی کی آواز سن لیں، تو وہ بھی جماہی لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
ہوا کی طرح پھیلتی ہے:
جمائی کسی کو دیکھ کر فوری طور پر آجاتی ہے یہاں تک کہ اگر آپ الٹے ہوکر بھی دیکھ لیں تو خود کو منہ پھاڑنے سے روک نہیں پائیں گے۔
چھوٹے بچوں پر بھی اسکا اثر ہوتا ہے:
چھوٹے بچے جمائی کیوں لیتے ہیں اس کی وجہ تو واضح نہیں لیکن یہ ضرور معلوم ہوگیا ہے کہ وہ بھی اس کے اثر سے بچ نہیں پاتے۔ دو سال کی عمر کے بچوں کو دوسروں کو دیکھ کر جماہی لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
جانور بھی اس سے محفوظ نہیں:
جماہی صرف انسان نہیں بلکہ جانور جیسے کہ بندر، مگر مچھ، سانپ اور کچھ مچھلیاں وغیرہ بھی جمائی لیتی ہیں۔
جماہی کو روکنا نا ممکن ہے:
آپ کسی صورت جمائی نہیں روک سکتے چاہیں تو آزما لیں، یعنی جب جماہی آنے لگے تو دانتوں کو دبا کر اسے روکنے کی کوشش کریں۔ آپ دیکھیں گے اس کوشش میں ناکامی کا سامنا ہوگا، کیونکہ جماہی کا کوئی نامعلوم میکنزم ہمیں جبڑے کھولنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jamai Kyu Aati Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jamai Kyu Aati Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.