سر کی جوؤں سے نجات پانے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

سر کی جوئیں خواتین کا ایک عام اور اہم مسئلہ ہے ۔ خاص طور سے اسکول جانے والے بچوں کی مائیں اس کو لے کر کافی پریشان رہتی ہیں ۔ اسکول میں جوئیں بچوں کے سروں میں ایک دوسرے سے منتقل ہو جاتی ہیں ۔ اگر جوئیں گھر کے کسی ایک فرد کے سر میں پڑ جائیں تو پورے گھر کی شامت آجاتی ہے۔
سر میں جوؤں کی موجودگی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہے جس میں غیر معیاری شیمپو کا استعمال یا گیلے بالوں کو باندھ لینا یا سر کی اچھے سے صفائی نہ کرنا کسی دوسرے کا سکارف یا تکیہ یا دوسرے کا کنگھا کرنا شامل ہیں جوئیں خاصی پریشانی کا باعث بنتی ہیں

نیم کے پتوں کا رس 3 کھانے کے چمچ نمک ایک چائے کا چمچ لے لیں. اب ایک پیالی میں نیم کے پتوں کا رس اور نمک ملا کا کر اچھی طرح مکس کر کے اس مکسچر کو اچھی طرح بالوں کی جڑوں میں لگائیں 30 منٹ بعد سر دھو لیں چاہیں تو شیمپو بھی کر سکتے ہیں ہفتے میں ایک بار یہ عمل کریں ایک مرتبہ لگانے سے ہی جوئیں مر جائیں گی

ٹی ٹری آئل ،تارا میرا اور لونگ کا تیل بھی جوؤں کے خاتمے میں مفید ہے ۔البتہ جو بھی تیل استعمال کریں اسے پہلے تھوڑی جگہ لگاکر چیک کریں کہ کہیں آپکو اس سے الرجی تو نہیں ہو رہی۔

پسی کالی مرچ میں تیل ملا کر سر پر مساج کریں۔مساج کے پندرہ منٹ بعد کنگھی کریں ۔

ایک لیموں لے کر اس کو درمیان سے کاٹ لیں اور پھر اسے بالوں میں رگڑیں کہ اس کا رس بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے ۔اسے گھنٹے لگا رہنے دیں ،پھرنیم کے پتوں کوپانی میں اُبال لیں اوراس پانی سےسردھو لیں۔
احتیاط کریں !یہ پانی آنکھو ں میں نہ جائے۔ جوئوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور بالوں میں چمک آجائے گی۔

Sar Ki Juon Ka Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Sar Ki Juon Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sar Ki Juon Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   31028 Views   |   10 Apr 2020

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

سر کی جوؤں سے نجات پانے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

سر کی جوؤں سے نجات پانے کے آسان گھریلو ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سر کی جوؤں سے نجات پانے کے آسان گھریلو ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔