“ارے اتنے چھوٹے بچے سے شادی کرلی؟ اپنی عمر تو دیکھ لیتیں“
“بتاؤ بیٹی کی شادی کی عمر ہے تو ماں نے خود بیاہ رچا لیا“
یہ اور ایسی بہت سی باتیں ہم تب سنتے ہیں جب کوئی عورت اپنے سے چھوٹے مرد سے شادی کرتی ہے جیسے کہ آج عمران خان کی تیسری سابقہ اہلیہ ریحام نے خود سے 13 برس چھوٹے لڑکے سے شادی کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان برپا ہوگیا ہے۔
عوام ریحام خان پر تنقید کیوں کررہے ہیں؟
واضح رہے کہ ریحام خان کی مرزا بلال سےیہ تیسری شادی ہے البتہ وہ اس شادی سے کافی خوش نظر آرہی ہیں۔ مرزا بلال کا تعلق شوبز اور ماڈلنگ کے شعبے سے ہے لیکن جوں ہی ریحام نے شادی کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی کچھ لوگوں نے ریحام کو مبارکباد دی تو بڑی تعداد میں ایسے لوگ بھی سامنے آئے جنھوں نے ریحام کی شادی پر تنقید سے زیادہ خود سے کم عمر لڑکے سے شادی پر تنقید کی۔
کم عمر لڑکیوں سے شادی کرنے والے مرد
دوسری جانب ایسے کئی مشہور حضرات ہیں جنھوں نے اپنے سے چھوٹی عمر کی خواتین سے شادی کی جن میں شعیب اختر جن کی اہلیہ ان سے 20 برس چھوٹی ہیں، حلیم عادل جنھوں نے دعا بھٹو سے دوسری شادی کی جو کہ ان سے عمر میں کافی چھوٹی ہیں اور بھارت کے مشہور اداکار سیف علی خان جیسے نام شامل ہیں۔ واضح رہے سیف کی اہلیہ کرینہ کپور بھی اپنے شوہر سے 10 برس چھوٹی ہیں اور ان کی پہلی شادی میں انھیں انکل بھی کہہ چکی تھیں۔ البتہ مردوں کی چھوٹی عمر کی خواتین سے شادی پر ان پر اس انداز میں تنقید نہیں کی جاتی جتنی عورت کی چھوٹی عمر کے مرد سے شادی پر کی جاتی ہے۔
جب سنت ہے تو عورت پر تنقید کیوں؟
ہمارے سامنے مثال ہے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی جنھوں نے خود سے 15 برس چھوٹے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی مرضی اور پسند سے شادی کی۔ اللہ نے ہر عورت کو یہ حق دیا ہے کہ وہ کسی بھی عمر میں بالغ مرد سے شادی کرسکتی ہے چاہے وہ کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو پھر ہم تنقید کرنے والے کون ہوتے ہیں؟ اور اگر یہ تنقید کرنے کی بات ہے تو صرف عورت پر کیوں اور مرد پر کیوں نہیں؟
نکاح کو عام کر کے معاشرے کو بچائیں
ہمیں ضرورت ہے کہ سیاسی اختلافات کو علیحدہ کر کے نکاح کے خوبصورت عمل پر لوگوں کو سراہیں اور سنت پر عمل کرنے کو فروغ دیں تا کہ معاشرہ مزید انتشار کا شکار نہ ہو۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Chotay Larkay Se Shadi Kiyun Ki and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chotay Larkay Se Shadi Kiyun Ki to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.