آج کل تو مچھر جسم سے چپک ہی جاتے ہیں، کوائل سے بھی نہیں بھاگتے ۔۔ مچھر ہمیں سونگھ کر کیوں کاٹتے ہیں اور پیاز کیسے ان مچھروں کو مارتی ہے؟

مچھروں سے ملک بھر میں سب ہی پریشان ہوگئے ہیں، یہ جسم کے ساتھ چپک جاتے ہیں اور کوائل بھی جلا لو تو بھاگنے کا نام نہیں لیتے۔ کچھ لوگوں کو تو مچھر اتنے کاٹتے ہیں کہ جلد پر نشانات پڑگئے ہیں، ہر طرح کی تدبیر اپنالی مگر مچھروں سے جان نہ چھوڑی۔ کچھ لوگوں کو بہت زیادہ مچھر کاٹتے ہیں اور کچھ لوگوں کو کم اور اکثر لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ان کا خون میٹھا ہے یا زیادہ ذائقہ دار ہے اس لیئے انہیں بہت زیادہ مچھر کاٹتے ہیں، بہرحال یہ تو ایک ذہنی قیاس کی بات ہے۔ آج ہماری ویب آپ کو ایک سائنسی تحقیق کے حوالے سے آگاہ کر رہی ہے جس کے مطابق: امریکی ییل یونیورسٹی کے پروفیسر جان کارلسن نے ایک تحقیق کی جس میں انہوں نے مچھروں کی ایک خاص قسم پر مختلف ڈرون کیمرے لگائے اور ایسی ڈیوائس جس کے ذریعے انہوں نے کئی روز تک ان مچھروں کو غور سے دیکھا جس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ: '' مچھروں میں ایک ایسا مالیکیولر نظام پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ انسانوں کی خوشبو کو سونھگتے ہیں اور یہ خوشبو اگر انہیں پسند آتی ہے تو یہ اس انسان کی طرف مائل ہوتے ہیں اور اس کو سونگھ کر ہی کاٹتے ہیں۔ ایک اور برطانوی رپورٹ کے مطابق: '' مچھروں کی سونگھنے کی حس تیز ہوتی ہے اور وہ سو فٹ کی دوری سے بھی انسانی خون کو سونگھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انسانی خون کے گروپ ،اس کی ساخت، خون کا شوگر لیول اور انسان کے جسم پر موجود جراثیم مچھر وں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔ ہمارے جسم میں جسم میں موجود لیکٹک ایسڈ مچھروں کو کاٹنے کی دعوت دیتا ہے کیونکہ لیکٹک ایسڈ سے بنی ہر چیز پر مچھر سب سے پہلے آتے ہیں۔ بلڈ گروپ ’’ او'' مچھروں کو سب سے زیادہ پسند ہوتا ہے اور دوسرے نمبر پر ’’اے ‘‘ گروپ ذائقہ دار ہوتا ہے۔ مچھروں کے زیادہ کاٹنے کی ایک وجہ انسانی جسم سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا زیادہ اخراج بھی ہوتا ہے۔
اگر آپ بھی ان مچھروں سے پریشان ہیں تو پیاز سے ان کو بھگانے کا زبردست طریقہ بھی جان لیں تاکہ آپ کی بھی بڑی مشکل آسانی سے حل ہوجائے۔

ٹپس:

٭ پیاز کے چھلکے کو اتاریں اور اس کے درمیان میں موجود سفید گانٹھ کے اندر ایک دھاگہ پروئیں۔ پہلے بڑی سوئی میں ڈبل دھاگہ پرو لیجیے اب اس کو پیاز کی گانٹھ کے درمیان میں سے گزاریں اور پھر لبان کے تیل میں اچھی طرح ڈپ کرلیں یا پھر لبان کے تیل کو روئی کی مدد سے اس پیاز پر لگائیں۔ اب اس کو کمرے میں کسی اونچی جگہ یا کسی کیل پر لٹکا دیں اس سے مچھر دور بھاگیں گے اور ہوسکتا ہے کہ رات بھر گھر میں ہی داخل نہ ہوسکیں۔
اگر آپ کو بھی یہ طریقہ سمجھنے میں مشکل ہو رہی ہے تو یہ ویڈیو ملاحظہ کریں:

Pyaz Se Machar Bhagane Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Pyaz Se Machar Bhagane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pyaz Se Machar Bhagane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   7552 Views   |   17 Jun 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آج کل تو مچھر جسم سے چپک ہی جاتے ہیں، کوائل سے بھی نہیں بھاگتے ۔۔ مچھر ہمیں سونگھ کر کیوں کاٹتے ہیں اور پیاز کیسے ان مچھروں کو مارتی ہے؟

آج کل تو مچھر جسم سے چپک ہی جاتے ہیں، کوائل سے بھی نہیں بھاگتے ۔۔ مچھر ہمیں سونگھ کر کیوں کاٹتے ہیں اور پیاز کیسے ان مچھروں کو مارتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آج کل تو مچھر جسم سے چپک ہی جاتے ہیں، کوائل سے بھی نہیں بھاگتے ۔۔ مچھر ہمیں سونگھ کر کیوں کاٹتے ہیں اور پیاز کیسے ان مچھروں کو مارتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔