روزانہ یوگا کرتی ہیں اسی لیے تو آج ۔۔ اداکارائیں یوگا کیوں کرتی ہیں؟ یوگا سے متعلق چند ضروری باتیں جنہیں ہم نظر انداز کر کے اپنا نقصان کر رہے ہیں

فلموں میں کرنے کے علاوہ بھی مشہور اداکارائیں اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے یوگا کرتی ہیں۔ پہلے تو یوگا بالی ووڈ کی اداکاراؤں کو کرتے دیکھا جاتا تھا مگر اب یوگا پاکستانی اداکارائیں بھی کرتی ہیں۔

یوگا کے کئی فوائد ہیں جس سے آپ کو ذہنی و جسمانی سکون ملتا ہے۔ یوگا ہندوستان میں ورزش کا ایک قدیم طریقہ ہے جسے ان دنوں دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے اور اسے مشہور شخصیات اپنی روٹین میں شامل کررہی ہیں۔

کرینہ کپور، شلپا شیٹی ، بیپشا باسو، جیکلین فرنینڈز،ملائیکہ اروڑا اور دیگر اداکارائیں خود کو چست رکھنے کے لیے یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے ہوئی ہیں۔

کیونکہ اداکاروں کی زندگی بہت مصروف ہوتی ہے،وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتے ہیں، کام میں اتنا مشغول رہتے ہیں کہ انہیں اپنی صحت کا خیال تک نہیں رہتا اور وہ آہستہ آہستہ ذہنی و جسمانی طور پر ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اداکارائیں جبکہ اداکار بھی یوگا کرتے ہیں تاکہ ذہنی مسائل سے دور رہ سکیں۔

یوگا کے کیا طبی فوائد ہیں آیئے دیکھتے ہیں۔

یوگا کی مدد سے یہ پانچ فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

وزن میں کمی ہوتی ہے

روزانہ ٢٠ منٹ کے یوگا کی کچھ مشقیں کرنے سے جسم میں ایسی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے جس کی مدد سے ہم اپنی غذا کے انتحاب میں محتاط رویہ اختیار کرتے ہیں، اور ایسی غذاؤں کا انتخاب کرتے ہیں جو متوازن ہوتی ہیں۔ غذاؤں میں احتیاط برتنے سے وزن میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ اداکارائیں سلم اور فٹ دکھائی دیتی ہیں۔

بے خوابی کا علاج

جسم میں ظاہر ہونے والی بے قاعدگیاں ذہن پر اثر انداز ہوتی ہیں اور ذہن کی ناگواری یا بے سکونی کا باعث بنتی ہیں۔ یوگا کی مختلف مشقیں ہمارے جسم کو طاقت فراہم کرتی ہیں اور جسم میں بے قاعدگیاں ظاہر نہیں ہوتیں، جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے اور سکون کی نیند آتی ہے۔

ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے

یوگا باقاعدگی سے کرنے سے جسمانی تھکن دور ہوتی ہے اور جسمانی تھکن دور ہونے سے ذہنی دباؤ بھی کم ہوتا ہے۔

دل کی صحت میں بہتری

دل کی دھڑکن کومعمول پر رکھنے کے لیے یوگا سب سے بہترین عمل ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ایسے افراد جنہیں دل کی دھڑکن کو معمول پر رکھنے کے لیے مختلف چیزیں استعمال کرنا پڑتی ہیں، وہ یوگا کی مدد سے دل کی دھڑکو معمول پر لا سکتے ہیں۔

Actress Yoga Kyun Karti Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Actress Yoga Kyun Karti Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Actress Yoga Kyun Karti Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1445 Views   |   16 Sep 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

روزانہ یوگا کرتی ہیں اسی لیے تو آج ۔۔ اداکارائیں یوگا کیوں کرتی ہیں؟ یوگا سے متعلق چند ضروری باتیں جنہیں ہم نظر انداز کر کے اپنا نقصان کر رہے ہیں

روزانہ یوگا کرتی ہیں اسی لیے تو آج ۔۔ اداکارائیں یوگا کیوں کرتی ہیں؟ یوگا سے متعلق چند ضروری باتیں جنہیں ہم نظر انداز کر کے اپنا نقصان کر رہے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روزانہ یوگا کرتی ہیں اسی لیے تو آج ۔۔ اداکارائیں یوگا کیوں کرتی ہیں؟ یوگا سے متعلق چند ضروری باتیں جنہیں ہم نظر انداز کر کے اپنا نقصان کر رہے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔