Tamatar Ki Mutabadil Ashya

Tomato Substitute in Curry

ٹماٹروہ واحد پھل ہے جس کا استعمال کھانوں میں بطور سبزی کیا جاتا ہے، ٹماٹروں کی وجہ سے کھانے کا ذائقہ اور شکل دونوں بہترہوجاتی ہیں لیکن ان دنوں پاکستان میں ٹماٹروں کا بحران آیا ہوا ہے اور لوگ خواہش کے باوجود ٹماٹرخرید نہیں پارہے۔
پاکستان اورمہنگائی کا رشتہ بہت پراناہے، غریب عوام ہمیشہ ہی مہنگائی کی وجہ سے فکرمند رہتے ہیں اورگوشت کے بجائے سبزی استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اب تو نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ بیچارا غریب سبزی بھی نہیں خرید سکتااورکھانوں کا لازمی جز سمجھے جانےوالے ٹماٹروں نے تو حد ہی کردی، ٹماٹر بازارمیں موجود ہی نہیں ہیں اوراگر ہیں تواتنے مہنگے ہیں کہ قیمت سن کر ہی انسان کو پسینے آجائیں۔
لیکن قدرت نے ہرچیزکا نعم البدل پیدا کیا ہے، اگر ایک چیزمہیا نہیں ہے تواس کے نعم البدل کے طورپرکسی دوسری چیزکواستعمال کیا جاسکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کواس دوسری چیز کے بارے میں علم ہو۔
یہاں ٹماٹروں کے متبادل کے طورپراستعمال کی جانے والی چند چیزوں کے متعلق بتایا جارہا ہے جو کھانے میں ٹماٹر کی جگہ استعمال کی جاسکتی ہیں۔

دہی:
دہی ٹماٹر کا بہت اچھا نعم البدل ہے، عموماً ٹماٹر سالن میں گریوی بنانے کے لیے ڈالے جاتے ہیں، لیکن ٹماٹر نہ ہونے کی صورت میں گریوی بنانے کا کام دہی سے بھی لیا جاسکتا ہے بلکہ اکثراوقات دہی ڈالنے سے کھانے کا ذائقہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

لیموں :
ٹماٹروں کا ذائقہ ہلکا ساترش ہوتا ہے لہٰذا کھانوں میں کھٹاس پیدا کرنے کے لیے بھی ٹماٹرڈالے جاتے ہیں، کفایت شعارافراد کے لیے کھانے میں ٹماٹر کی جگہ لیموں ڈالنا زیادہ فائدے مند ہے کیونکہ دو ٹماٹروں کی جگہ لیموں کے چند قطرے ہی کافی ہوں گے۔

آم چور یا کھٹائی :
کھانوں میں کھٹاس پیدا کرنے کےلیے لیموں کے علاوہ آم چوریا کھٹائی کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس کی تھوڑی سی مقدار سالن میں کھٹاس پیدا کردیتی ہے اور یہ باآسانی ہر جگہ نہایت کم قیمت میں دستیاب ہوتی ہے۔

املی :
املی کو بھی کھانے میں ٹماٹر کے متبادل کے طورپراستعمال کیا جاسکتا ہے، املی کا قدرتی ذائقہ کھٹا ہوتا ہے لہٰذا اسے باآسانی سالن کو کھٹا کرنے کے لیے ٹماٹر کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے، جب کہ یہ قیمت میں بھی ٹماٹر سے کئی گنا کم ہوتی ہے اور باآسانی ہر جگہ اورہرسیزن میں دستیاب ہوتی ہے۔

Tomato is the only fruit which is used as vegetable in foods. By using tomatoes in cooking, foods get not only the taste but also better appearance. However these days, we are observing tomato shortage and people are unable to buy it.

Following are substitute for tomatoes in cooking a curry.

Tags: Substitute for Tomatoes in Salad Tomato Substitute in Curry

Tomato Substitute In Curry Cooking

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Tomato Substitute In Curry Cooking and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tomato Substitute In Curry Cooking to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Raees  |   In News  |   0 Comments   |   21130 Views   |   07 Mar 2019
About the Author:

Raees is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Raees is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Tamatar Ki Mutabadil Ashya

Tamatar Ki Mutabadil Ashya ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Tamatar Ki Mutabadil Ashya سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔