پنکھے سے گرم ہوا نکلتی ہے۔۔ اوپر کی منزل میں رہنے والے جلتی دھوپ اور گرمی میں گھر کیسے ٹھنڈا رکھیں؟

آپ نے گھر کو ٹھنڈا کرنے کے بہت سے طریقے سنے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو اتنے سادہ اور آسان طریقے بتائیں گے جن سے آپ شدید گرمی میں نا صرف اپنے گھر کا ماحول ٹھنڈا اور پرسکون کرنے میں کامیاب ہوں گے بلکہ اس میں کوئی خرچہ بھی نہیں ہوگا۔ سب سے اچھی بات یہ تمام طریقے ماحول دوست ہیں اور ان کے کسی قسم کے مضر اثرات نہیں۔

کمرے کے تمام کھڑکیوں اور دروازے پت چادریں گیلی کر کے لٹکا دیں۔ یہ طریقہ اس وقت بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس وقت لائٹ گئی ہو یہاں تک کہ پنکھا بھی نہ چل رہا ہو۔ فرش پر پانی سے پونچھا لگائیں۔ کمرا کافی ٹھنڈا ہوجائے گا۔ اگر بجلی موجود ہو تو کمرے کی کھڑکیاں دروازے بند کر کے بھی تپش روک کر اے جیسی ٹھنڈک پیدا کی جاسکتی ہے۔

پنکھے کے نیچے یا کھڑکی کی جانب ایک پیالے میں برف بھر کر رکھ دیں۔ اس طرح کمرے میں موجود تمام لوگوں کو ٹھنڈی ہوا مل سکتی ہے۔

گرمی کم کرنے کا یہ طریقہ اسپین میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اسپین کے گھروں میں مٹی کے بڑے بڑے برتن اور گھڑوں میں پانی بھر کر کمروں اور دالانوں میں رکھا جاتا ہے جنھیں “بوتیجو“ کہتے ہیں۔ گھڑے کی مٹی نہ صرف پانی کو ٹھنڈا رکھتی ہے بلکہ کمرے میں گرم ہوا کو مٹی میں جذب کرکے کمرے کے درجہ حرارت کو بھی ٹھنڈا کرتی ہے۔ اگر پانی سے بھرا مٹکا پنکھے کے نیچے یا سامنے رکھیں تو بہت جلد کمرے کی گرمی کم ہوجائے گی۔

خس یا ٹاٹ کے پردے پہلے ہر گھر میں موجود ہوتے تھے جو نا صرف سورج کی تپش کو روکتے تھے بلکہ گھر کو خوشبودار ٹھنڈا ماحول فراہم کرتے تھے۔ آج بھی ائیر کولر کے اندر خس کا ایک ٹکڑا کولر کی ہوا ٹھنڈی کرنے کے لئے موجود ہوتا ہے۔ آپ بھی ٹاٹ کے پردے گھر کی کھڑکیوں اور دروازوں میں ضرور لگائیں اور ان کو گیلا کرکے ٹھنڈی ہوا کا لطف اٹھائیں

سورج کی تیز شعاعیں سب سے پہلے گھر کی چھت پر پڑتی ہیں اور گھر کے درودیوار شدید گرم ہوجاتے ہیں۔ اگر گھر کی چھت پر پودے لگائے جائیں تو پودے سورج کی تمازت اپنے اندرت جذب کرکے آپ کے گھر کی چھت کو مسلسل ٹھنڈا رکھیں گے۔ اس کے لئے ہم آپ کو بہترین آئیڈیا یہی دیں گے کہ اپنے گھر کی چھت پر کچن گارڈن بنالیں جس سے گھر کو ٹھنڈک کے ساتھ ساتھ موسم کے سبزی اور پھل بھی آسانی سے مل جائیں گے

Ghar Ko Thanda Rakhnay Kay Tarikay

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ghar Ko Thanda Rakhnay Kay Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Ko Thanda Rakhnay Kay Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2369 Views   |   10 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

پنکھے سے گرم ہوا نکلتی ہے۔۔ اوپر کی منزل میں رہنے والے جلتی دھوپ اور گرمی میں گھر کیسے ٹھنڈا رکھیں؟

پنکھے سے گرم ہوا نکلتی ہے۔۔ اوپر کی منزل میں رہنے والے جلتی دھوپ اور گرمی میں گھر کیسے ٹھنڈا رکھیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پنکھے سے گرم ہوا نکلتی ہے۔۔ اوپر کی منزل میں رہنے والے جلتی دھوپ اور گرمی میں گھر کیسے ٹھنڈا رکھیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔