کڑوے کریلے کے میٹھے فوائد ۔۔ جانیئے یہ کڑوی سبزی آپ کی صحت کے لئے کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتی ہے؟

گرمی کے موسم میں ہری سبزیوں کا جتنا استعمال کیا جائے کم ہے، کیونکہ ہری سبزیاں انسانی صحت پر حیرت انگیز فوائد پہنچاتی ہیں، آج ہم آپ کو ایک ایسی سبزی کے حیران کن فوائد بتائیں گے جو ذائقے میں جتنی کڑوی فوائد سے اتنی ہی بھرپور ہوتی ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں کریلے کی کریلہ غذائی اجزاء کا ایک بڑا زریعہ ہے جس کے بیشمار فوائد ہیں کریلے کا روزانہ ایک کپ جوس انسانی صحت کے لیے موثر غذا ہے جو بہت سی بڑی بیماریوں کا علاج ہے اور خون صاف کرنے کے لئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔

• کریلے کے حیرت انگیز فوائد

• کینسر کے خلاف مؤثر

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کریلے میں موجود غذائی اجزاء کینسر کے جراثیم کو ختم کرنے کے لئے مفید ہوتے ہیں کریلے کا جوس کینسر کے خلاف ایک مؤثر غذا ہے۔

• بلڈ شوگر کے خلاف مفید

تحقیق کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر کریلے کا جوس پینے سے بلڈ شوگر لیول متوازن رہتی ہے اور یہ خون کو بھی صاف کرنے کے لئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔

• وزن کم کرنے کے لئے مفید

کریلے کا جوس وزن کم کرنے کے لیے ایک موثر ڈرنک سمجھی جاتی ہے کیونکہ اس میں کم کیلوریز جبکہ زیادہ فائبر ہوتے ہیں یہ خون کو صاف کر کے جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے اور اضافی چربی کا پگھلا کر وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

• وٹامن سی سے بھرپور

کریلے میں 93 فیصد ویٹامن سی پایا جاتا ہے جو صحت کے لئے بےحد ضروری ہے اور اس سے انسانی جسم کئی قسم کی بیماریوں بچ سکتا ہے یہ ہڈیوں کے لئے بےحد ضروری وٹامن ہوتا ہے جبکہ کریلے میں وٹامن اے 44 فیصد ہوتا ہے جو جلد کی صحت اور خوبصورتی کو فروغ دیتا ہے۔

• کریلے میں موجود دیگر غذائی اجزاء

کریلے میں 20 فیصد کیلوریز اور 17 فیصد فولیٹ موجود ہوتا ہے جو انسانی جسم کی نشوونما کے لیے ضروری ہے، جبکہ اس میں 8 فیصد پوٹاشیم، 5 فیصد زنک، 4 فیصد آئرن، 4 گرام کاربوہائیڈریٹ اور 2 گرام فائبر شامل ہے جو انسانی غذائی اجزاء کا ایک بڑا زریعہ ہے اس لئے کریلے کا استعمال بطور سبزی اور جوس دونوں طرح سے فائدے مند ہے۔

Karele Ke Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Karele Ke Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Karele Ke Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6452 Views   |   17 Jan 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

کڑوے کریلے کے میٹھے فوائد ۔۔ جانیئے یہ کڑوی سبزی آپ کی صحت کے لئے کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتی ہے؟

کڑوے کریلے کے میٹھے فوائد ۔۔ جانیئے یہ کڑوی سبزی آپ کی صحت کے لئے کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کڑوے کریلے کے میٹھے فوائد ۔۔ جانیئے یہ کڑوی سبزی آپ کی صحت کے لئے کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔