اکثر لوگوں کو منہ میں بار بار چھالے نکلتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ کسی کا جھوٹا کھانے یا پینے سے ایسا ہو رہا ہے، ایسا کئی مرتبہ ہوتا بھی ہے مگر اس کو نظر انداز کرنا ہر گز صحیح نہیں، اگر آپ کے منہ میں بھی بار بار زخم جیسے چھالے ہو رہے ہیں تو جان لیجئیے یہ منہ کے السر کی واضح علامت ہے۔
• منہ کے السر کی وجوہات
منہ کے السر کی وجوہات میں زیادہ مرچوں والے کھانے کا روزانہ استعمال، غیر محفوظ اور غیر صحت بخش کھانوں کا استعمال، ذہنی دباؤ جسمانی تناؤ اور اگر آپ بہت زیادہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو یہ تمام منہ کے السر کی وجوہات میں شامل ہیں۔
وجوہات چاہے جو بھی ہوں منہ کا السر بہت تکلیف دہ اور پریشان کن مسئلہ بن سکتا ہے کیونکہ اس میں مبتلا ہونے کے بعد آپ کو کھانے پینے یہاں تک کہ بولنے میں بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
• منہ کے السر کا آسان علاج
دواؤں کے بنا بھی گھریلو اور قدرتی طریقے سے منہ کے السر کا علاج ممکن ہے، اگر دو سے تین دن روزانہ صبح ناریل کا پانی پیا جائے تو یہ منہ کے السر کو ختم کرنے کے لئے بہترین علاج ثابت ہو سکتا ہے۔
جی ہاں! ناریل پانی تاثیر میں ٹھنڈا اور غذائیت بخش ہوتا ہے اور اسے سالوں سے گرمی کے موسم میں ٹھنڈک بخش مشروب کے طور پر جبکہ منہ کے السر سے نجات کے لئے علاج کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
گرمی کے موسم میں جسم کا زیادہ حرارت بھی منہ کے السر کے طور پر ظاہر ہوتی ہے ساتھ ہی ہم جو غذا کا استعمال کرتے ہیں وہ اس میں اہم کردار ادا کرتی ہے ایسے میں اگر روز صبح سویرے ناریل پانی پیا جائے تو یہ جسم کی حرارت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ معدے کو بھی ٹھنڈک بخشتا ہے اور تیز مرچ مصالحے والے کھانوں کے مضر اثرات دور کرتا ہے۔